دنیا بھر میں آج سائیکلنگ ڈے منایا جا رہا ہے

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج سائیکلنگ ڈے منایا جا رہا ہے۔

2 پہیوں والی اولین سائیکل بنانے کا سہرا ایک جرمن کارل فان ڈرائس کے سر جاتا ہے۔ کارل فان ڈرائس نے 12 جون 1817 کو اپنے آبائی شہر منہائیم میں تجرباتی طور پر اپنی 2 پہیوں والی دوڑنے والی مشین پر سواری کی۔

سب سے پہلی بننے والی “سائیکل” 25 کلو گرام وزنی لکڑی کے ایک فریم، لوہے کے بنے دو پہیے اور بغیر پیڈل کے اس مشین کو ’’ڈرائسینے‘‘ کا نام دیا گیا تھا۔ وقت گذرنے کے ساتھ سائیکل میں بیرنگ، ملٹی اسپیڈ بشنگ، چین سے چلنے والی اسپیڈ ریگولیٹر اور پیروں کے بریک والے اسٹیل پائپ نظر آئے۔

صحت کی ضامن اس سواری نے 200 سال سے زائد کے سفر میں کئی انداز بدلے۔  ماؤنٹین سائیکل میں موٹے ٹائر جبکہ روڈ سائیکل میں باریک ٹائر استعمال کیے جاتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سائیکل سواری سے بہتر صحت حاصل کی جا سکتی ہے۔ سائیکل سواری کرنے والے دل کی بیماریوں، ذیابطس اور کینسر جیسی بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply