علی سد پارہ سفاری فلائٹ سروس۔۔عامر عثمان عادل

قومی پرچم بردار PIA کے ساتھ سیاحت کے شوقین حضرات کے لئے خوشخبری ۔۔پی آئی اے نے قومی ہیرو محمد علی سدپارہ کو خراج تحسین پیش کرنے کی خاطر شمالی علاقہ جات کے لئے خصوصی سفاری فلائٹ سروس شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس دوران آپ بلند ترین پہاڑوں ،سحر طاری کرنے والی جھیلوں اور سرسبز و شاداب میدانوں کے اوپر پرواز کرنے کا تجربہ حاصل کریں گے۔

تفصیلات
* یہ سروس 12 جون سے اسلام آباد ائیر پورٹ سے شروع کی جائے گی
* ہر ہفتے سفاری فلائٹ اسلام آباد سے پرواز کیا کرے گی

* ہر مسافر کو کھڑکی کے ساتھ سیٹ دی جائے گی کہ وہ ان نظاروں سے لطف اندوز ہو پائے
* پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہو گا اس دوران پائلٹ براہ راست کمنٹری کے ذریعہ مسافروں کو بتاتا جائے گا ہم اس وقت اتنی بلندی پر فلاں پہاڑ یا جھیل کے اوپر پرواز کر رہے ہیں
* ان چوٹیوں میں کے ٹو ، نانگا پربت گیشابروم جھیلوں میں سیف الملوک اور میدانوں میں دیوسائ کے میدان شامل ہوں گے
شنگریلا ھوٹل پہ ہائی  ٹی High Tea

Advertisements
julia rana solicitors london

ایک گھنٹہ پرواز کے بعد یہ جہاز اسکردو ائیر پورٹ پر لینڈ کرے گا جہاں سے پی آئی  کی بس سروس آپ کو شنگریلا ریزارٹ لے جائے گی وہاں آپ کی تواضع ہائی  ٹی Complementary High Tea سے کی جائے گی ( اس کی قیمت آپ کے ٹکٹ میں شامل ہو گی )
وہاں مختصر قیام کے بعد یہ فلائٹ واپس اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گی یعنی سکردو آمد کے دو گھنٹے بعد یہ فلائٹ واپس روانہ ہو گی
مسافروں کے لئے آپشن
جو مسافر سکردو کچھ دن رکنا چاہیں وہ اس پرواز سے واپس نہیں آئیں گے بلکہ جب وہ واپس آنا چاہیں گے تو اگلی پرواز سے واپس جا سکیں گے
اور جو مسافر اسی روز واپس اسلام آباد آنا چاہیں گے وہ دو گھنٹے بعد اسی سفاری فلایٹ پہ واپس جا سکیں گے
یاد رہے واپسی پہ یہ نارمل فلائیٹ تصور ہو گی
تلخیص و ترجمہ عامر عثمان عادل !

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply