پی ٹی اے کیجانب سے موبائل فون صارفین کیلئے اچھی خبر

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون صارفین کے لیے اچھی سہولت متعارف کرا دی۔

پی ٹی اے نے موبائل فون چھن جانے یا چوری ہوجانے کی صورت میں اسے آن لائن بند کروانے اور ملنے کی صورت میں کھلوانے کا نظام متعارف کرا دیا۔

پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہفتے میں 7 دن ٹول فری نمبر 55055-0800 پر صبح 9 بجے سے شب 9 بجے تک فون کر کے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے جس پر پی ٹی اے صارف کو شکایتی نمبر جاری کرے گا۔

سی پی ایل سی کے ریکارڈ کے مطابق کراچی میں یومیہ اوسطا 70 سے 75 موبائل فونز چھینے جاتے ہیں اور رواں سال اب تک لگ بھگ 10 ہزار موبائل فونز سے شہریوں کو محروم کیا جا چکا ہے جبکہ سال 2020 میں کراچی کے شہریوں سے 21 ہزار 558 موبائل فونز چھینے گئے تھے۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل فون واپس مل جانے کی صورت میں صارف آن لائن پی ٹی اے کے کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم کے ذریعے موبائل فون کھلوانے کی درخواست بھیجے گا اور صارف پہلے دی گئی ٹریکنگ آئی ڈی یا شکایتی نمبر کا حوالہ دے گا جس پر فون ان بلاک کردیا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شکایت درج کرانے والا شہری 24 گھنٹے بعد اپنی شکایت کے حوالے سے بذریعہ ایس ایم ایس اور آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ یا اسمارٹ فون ایپ کے ذریعے بھی اسٹیٹس معلوم کرسکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply