• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کیا واقعی سوشل میڈیا پر خواتین ہراساں نہ ہوتیں؟۔۔۔محمود اصغر چوہدری

کیا واقعی سوشل میڈیا پر خواتین ہراساں نہ ہوتیں؟۔۔۔محمود اصغر چوہدری

میں بھی مانتا ہوں کہ فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگ میں ہر خاتون کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی کو بھی بلاک کر سکتی ہے ۔ لیکن یہ ماننا پڑے گا کہ ہمارے معاشرے میں عورت سوشل میڈیا استعمال کرنے میں بھی اتنی آزاد نہیں ہے ج۔تنا ہمارامرد آزاد ہے۔مثلاً عورت کے اندر ادبی ذوق مردوں سے کہیں زیادہ ہوتا ہے لیکن وہ اپنی کسی تحریر ، اپنے کسی شعر ، اپنی کسی غزل کو اس طرح آزادانہ شیئر نہیں کر سکتی جس طرح مرد کرتا ہے ۔۔اس کی صلاحیتوں کو شروع میں اس کے کردار سے نتھی کیا جائے گا ۔۔ہر عورت اپنے ادبی سفر میں پہلے دن ہی بانو قدسیہ نہیں ہوتی کہ اسے عزت مل جائے ۔

اگر اس کی شروع کی کاوشوں پر انگلی اٹھائی جائے گی، ایسے ایسے کمنٹس لکھے جائیں گے جیسے وہ کوئی ادب تحریر نہیں کر رہی بلکہ کوئی گناہ کر رہی ہے تو ا سکی صلاحیتیں خوف کی تہہ میں دب جائیں گی۔ ہمارے ہاں البتہ مردوں کو آزادی ہے وہ چاہیں تو ذومعنی لطیفے شئیر کریں ۔ عاشقانہ شعر لکھیں ۔ محبت و عشق پر اپنی تحریریں لکھتے پھریں ان کے کردار کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ اسی طرح اگر کوئی خاتون فیس بک پر کسی ادبی یا سماجی مسئلہ پر کسی کی پوسٹ کو لائیک کر دے ۔اس میں کچھ کمنٹ کر دے تو اسے چند منٹوں کے اندر اندر سینکڑوں فرینڈریکویسٹ چلی جائیں گی ۔ ان کے ان بکس میں میسجز پہنچ جائیں گے ۔ ان کے پروفائل میں ان کی ہر ہر پوسٹ اور ہر ہر تصویر کو کئی زاویوں سے دیکھا جائے گا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

فیس بک پر بہت سے رائیٹرز کے فین فالورز لاکھوں میں ہیں، ان سے پوچھ لیں کہ جب وہ کسی سماجی مسئلہ کو چھیڑتے ہیں تو ان کو عورتیں میسج لکھتی ہیں کہ ہم جب بھی اس بحث میں حصہ لیتی ہیں اس کے چند منٹوں کے اندر اندر کئی ٹھرکی نوجوان ان کی پروفائل کا پیچھا کرنا شروع کر دیتے ہیں، اس لئے بعض دفعہ ا ن کے پاس کچھ مسائل کے حل ہوتے ہیں لیکن وہ اس ڈر سے کمنٹ نہیں کرتیں کہ ہر کوئی منہ اٹھا کر ان سے دوستی کی پینگیں بڑھانے کی کوشش کرے گا ۔ جب کوئی خاتون ڈر کی کیفیت میں ہوتی ہے تو مجھے بتائیے اور ہراسمنٹ کسے کہتے ہیں ۔میچور ہوجائیے جناب ۔ دنیا بہت آگے نکل گئی ہے اور آپ آ ج تک جھاڑی پر پڑے ہوئے دوپٹے کو دیکھتے ہی سارا دن گزارنا چاہتے ہیں۔۔۔

Facebook Comments

محمود چوہدری
فری لانس صحافی ، کالم نگار ، ایک کتاب فوارہ کےنام سے مارکیٹ میں آچکی ہے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply