انوشےعباسی کی بولڈ ‘باربی ڈول لُک’ پرکڑی تنقید

اداکارہ انوشے عباسی سوشل میڈیا پر بوڈ تصاویر شیئرکرنے کے باعث تنقید کی زدمیں ہیں، جم کے لباس میں تصاویر کے بعد باربی ڈول لُک میں تصاویر نے سوشل میڈیا پرنئی بحث کا آغازکردیا۔

انوشے نے انسٹاگرام پر نئے فوٹو شوٹ کی تصاویرشیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” تمہاری باربی ڈول نہیں ”۔

ڈرامہ سیریل ”رقص بسمل” میں سکینہ کی اداکاری کو سراہنے والوں کواداکارہ کا ماڈرن انداز پسند نہیں آیا، سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تبصروں میں مایوسی کا اظہار کیا کہ انہیں انوشے سے ایسی توقع نہیں تھی۔

ایک خاتون صارف نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ انہیں انوشے کی اداکاری اور وہ خود بیحد پسند ہیں اور تبصرے کا مطلب نفرت ہرگزنہیں، لکھا کہ ایسے شوٹس سے نوعمرلڑکیاں متاثرہوتی ہیں اور اسی طرح کے فیشن اپناناچاہتی ہیں۔ یہ سب کرنا ہے تو محدود ہوکرکریں، کم از کم پبلسٹی نہ کریں کیونکہ اس کے نتائج کاسامنا مڈل کلاس والدین کو کرنا پڑتا ہے۔

صارفین کوماڈرن سکینہ دیکھ کریہ فکربھی پڑ گئی کہ اب عیسیٰ کا کیا ہوگا۔

چٹکلے چھوڑنے والوں کی بھی کمی نہیں، صارفین نے یہ تک لکھ ڈالا کہ انوشے نے کسی بچی کا لباس چوری کیا ہے۔

فیشن شوٹ کو بھارتی کلچرسےمتاثرقرار دیا گیا ۔

صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا فیشن انڈسٹری میں اچھا لگنے کا معیار صرف بولڈ فوٹو شوٹس ہی ہیں؟ یہ ہم کس طرف جا رہے ہیں۔

اس سے قبل انوشے کو جم کے لباس میں تصاویر اپ لوڈ کرنے پرشدید تنقیدکا نشانہ بنایا گیا تھا۔

حال ہی میں فصیح باری کے لکھے ڈرامہ سیریل ” پریم گلی” میں فری کے کردار سے تعریفیں سمیٹنے والی انوشے کا آن ائر ڈرامہ ”رقص بسمل ” ہے جس میں ان کے مقابل مومن ثاقب ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ہاشم ندیم کے تحریرکردہ اس ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں عمران اشرف اعوان، سارہ خان، گل رعنا ،

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply