• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار مل گیا

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار مل گیا

سماجی رابطوں کی ایپس فیس بک اور انسٹاگرام نے اپنے صارفین کو لائکس چھپانے کا اختیار دے دیا ہے۔

انسٹا گرام نے لائیکس چھپانے پر تجربات کا آغاز 2019 سے شروع کیا تھا۔ جس پر صارفین نے شدید تنقید کی اب فیس بک اور انسٹا گرام نے صارفین کو اختیار دے دیا ہے۔

صارفین اپنے لائیکس کو چھپا سکیں گے، دوسروں کی پوسٹوں پر بھی صارف کو لائیکس دیکھنے یا نہ دیکھنے کا اختیار ہو گا۔ لوگ خود فیصلہ کریں گے کہ وہ اپنی پوسٹس پر لائکس چھپانا چاہتے ہیں یا نہیں۔

انسٹاگرام نے 2019 میں پوسٹس پر لائکس چھپانے کے فیچر کے اثرات دیکھنے کیلئے محدود صارفین پر آزمائش شروع کی تھی۔ جس دوران یہ دیکھنے میں آیا کہ کچھ صارفین لائکس چھپانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کمپنی کا خیال ہے کہ اس فیچر کے باعث درحقیقت صرف زیادہ پوسٹس ہی نہیں بلکہ صارف ایپ میں زیادہ وقت گزاریں گے جس سے فیس بک کی اشتہاری آمدنی میں انسٹاگرام صارفین کے ذریعے مزید اضافہ ہوسکے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply