• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں، محمد زبیر کا اسد عمر کو مشورہ

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ مایوس کن کارکردگی کا جشن منانے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر انہوں ںے وفاقی وزیر اسدعمر کی جانب سے دیے گئے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے تین سال میں مارکیٹ میں صرف 3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر کے اسٹاک مار کیٹ پر جاری کردہ بیان پہ اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا ہے کہ تین سال بعد ایسی کامیابی کوئی بڑا کارنامہ نہیں ہے۔

ن لیگ کے مرکزی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) دور کے پہلے تین سالوں میں 100 فیصد اضافے سے اس کا موازنہ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

محمد زبیر نے اپنے سگے چھوٹے بھائی اور وفاقی وزیر اسد عمر کو مشورہ دیا ہے کہ ن لیگ دور میں اوسط 33 فیصد سالانہ اضافے کا موازنہ پی ٹی آئی کے 2 فیصد اضافے سے کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply