نیشنل بینک نے اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء بند کردیا

نیشنل بینک آف پاکستان کے صدرعارف عثمانی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں نیشنل بینک نے ڈیجیٹل بینکنگ کو بڑھایا ہے، نیشنل بینک اب پلاسٹک منی کو ڈیجیٹل منی میں منتقلی کے حوالے سے بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ اشتراک کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نیشل بینک عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ آج لاکھوں لوگ ایزی پیسہ کے ذریعے رقم کی منتقلی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اب اے ٹی ایم کارڈز کا اجراء نیشنل بینک نے بند کردیا ہے۔

ساتھ اسٹاک ایکسچینج کا اشتراک مفاہمتی یاداشت پر سی ای اواسٹاک ایکسچینج اور صدر نیشنل بینک نےدستخط کردیے۔

مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان اسٹاک ایکسچینج فرخ ایچ خان کا کہتا تھا کہ یہ بہت اچھی روایت ہے کہ بینک اسٹاک ایکسچینج ڈیبٹ کا حصہ بن رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

فرخ ایچ خان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ کی پرفارمنس بہتر ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply