یاس‘طوفان آج بھارتی ساحلوں سے ٹکرائے گا’

بھارت کو ایک اور طوفان’یاس‘ سے شدید خطرات لاحق ہیں جو آج ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

مغربی بنگال، جھاڑکنڈ اور شمالی اڑیسہ میں طوفانی ہواؤں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔ مغربی بنگال میں بجلی لگنے سے 2 افراد ہلاک اور 80 کے قریب مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ساحلی علاقوں کے12 لاکھ سے زائد شہری محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں کم دباؤ کی وجہ سے طوفان یاس کے خطرناک گردابی طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی ساحل کے قریب اٹھنے والا طوفان خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔

طوفان کے دوران یہ بھی خطرہ ہے کہ سمندر کی لہریں 20 فٹ تک اوپر اٹھیں گی جو بہت زیادہ نقصان کا باعث بن سکتی ہیں اسی لیے ماہی گیروں کو سمندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان یاس کے اثرات پاکستان تک نہیں آئیں گے اور یہ طوفان کراچی کی سمندری ہوائیں معطل کرنے کا بھی باعث نہیں بنے گا۔

دوسری جانب بھارتی ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان سے متعلق مختلف مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

طوفان’یاس‘ کے حوالے سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں تیاریوں کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے نیشنل ڈیزازٹر ریسپانس فورس کی 100 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply