• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

’ارشد چائے والا‘ جلد ہی برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کے لئے تیار

چند سال قبل سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے ’ارشد چائے والا‘ کے نام سے مشہور نوجوان نے اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنایا تھا تاہم اب اس کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اکتوبر 2020 میں ارشد خان ’چائے والا‘ نے اسلام آباد میں اپنا کیفے بنالیا ہے جس کا نام انہوں نے کیفے چائے والا رکھا ہے تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس کے اختتام سے قبل ہی وہ برطانیہ میں اپنا کیفے کھول لیں گے-

انہوں نے اپنا کیفے 10 اکتوبر سے اسلام آباد کے ڈی چوک پر بلند مرکز کی جانب کھولا، کیفے چائے والا، روف ٹاپ کیفے ہے۔

ارشد خان کے ماڈرن طرز کے کیفے کی تھیم ’ٹرک آرٹ‘ پر مبنی ہے اور کیفے میں شوخ رنگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ کیفے کے انٹیرئیر ڈیزائن میں پاکستانی ثقافت صاف نمایاں ہے۔

اس حوالے سے ارشد خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام آباد میں خود کا چائے کیفے کھولا ہے جس کا نام ’کیفے چائے والا‘ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارشد خان کا کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہورہی ہے کہ میں نے اپنا ایک کیفے قائم کیا ہے، میرا ارادہ ہے کہ میں اس کیفے کی چینز یا برانچز پورے پاکستان میں کھولوں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply