• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قومی کرکٹر شعیب ملک شائستہ لودھی کی زبان کیوں کاٹنا چاہتے ہیں ؟

قومی کرکٹر شعیب ملک شائستہ لودھی کی زبان کیوں کاٹنا چاہتے ہیں ؟

قومی کرکٹر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ وہ شائستہ لودھی کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔

کرکٹرشعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ احسن خان کے شو ٹائم آؤٹ ود احسن خان میں شریک ہوئے جہاں ایک گیم کھیلتے ہوئے انہیں مختلف چیزوں کے نام لے کر بتانا تھا کہ وہ عید پر کس فنکار کو کیا عیدی دینا چاہتے ہیں۔

شوکے میزبان احسن خان نے شعیب ملک سے پوچھا آپ شائستہ لودھی کو کیا دینا چاہیں گے؟ شعیب ملک نے قینچی اٹھاکر کہا کہ وہ شائستہ لودھی کو یہ قینچی دینا چاہیں گے۔

شعیب ملک کی یہ بات سن کر احسن خان نے ان سے وجہ پوچھی تو شعیب ملک نے کہا کیونکہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

شعیب کی اس بات پر احسن خان نے ہنستے ہوئے پوچھا بیچاری شائستہ لودھی نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ آپ ان کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔؟

شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور انہیں میری شکایتیں لگاتی ہیں کہ دیکھیں آپ کا بیٹا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے لہذا میں ان شکاتیوں سے بچنا چاہتا ہوں۔

شو کے دوران شعیب ملک نے بتایا کہ وہ ساتھی کرکٹر احمد شہزاد کو مکھن دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب کو بہت مکھن لگاتے ہیں۔

احسن خان نے پوچھا احمد شہزاد کسے مکھن لگاتے ہیں ؟ تو شعیب ملک نے کہا کسے نہیں لگاتے۔

Advertisements
julia rana solicitors

شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر اکمل کو ایک گڈا دینا چاہیں گے کیونکہ اس گڈے نے عمر اکمل سے زیادہ اچھا لباس پہنا ہوا ہے شاید اس طرح عمر اکمل کو گائیڈنس ملے کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply