• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا: پاکستان میں 30 سے 40 سال عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع

کورونا: پاکستان میں 30 سے 40 سال عمر کے افراد کی ویکسینیشن شروع

پاکستان میں 30 سے چالیس سال کی عمر کے افراد کی کورونا ویکسینیشن شروع کر دی گئی۔ رجسٹرڈ افراد ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسین لگوارہے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کہا ہے کہ ملک میں 30 سے 40 سال عمر کے افراد کو ویکسین دینے کی مہم آج سے شروع ہوگی۔

ہم نیوز کے مطابق 40 سال سے زائد عمر افراد کی ویکسینیشن پہلے سے ہی جاری ہے۔ پاکستان میں اب تک 11 لاکھ 94 ہزار سے زائد افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر 49 لاکھ 56 ہزار سے زائد ویکسین خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے F-9 پارک میں ماس ویکسینیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس کا مقصد عوام کے لیے ویکسین لگوانے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ ایف نائن پارک میں قائم ماس ریکسینیشن سینٹر میں جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 88 اموات اور 4 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 20 ہزار 177 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 97 ہزار 468 ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 63 ہزار 436 ہے اور 8 لاکھ 13 ہزار 855 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 9 ہزار 739 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 891، خیبر پختونخوا 3 ہزار 900، اسلام آباد 744، گلگت بلتستان 107، بلوچستان میں 270 اور آزاد کشمیر میں 526 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 80 ہزار 156،خیبرپختونخوا ایک لاکھ 29 ہزار 13، پنجاب 3 لاکھ 33 ہزار 57، سندھ 3 لاکھ 6 ہزار 707، بلوچستان 24 ہزار 413، آزاد کشمیر 18 ہزار 651 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 471 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply