پاکستان نے مقامی سطح پر کورونا ویکسین کامیابی سے تیار کر لی ہے۔
ذرائع قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ) کے مطابق چینی ساختہ کورونا ویکسین کی پہلے فیز میں سنگل ڈوز کین سائینو کی 1 لاکھ سے زائد ڈوز تیار کی گئی۔
مقامی تیارکردہ کورونا ویکسین آئندہ ہفتے استعمال کیلئے دستیاب ہو گی۔ کورونا ویکسین چینی ٹیم کی زیر نگرانی پاکستانی ماہرین نے تیار کی۔ چینی ٹیم نے ویکسین سازی میں پاکستانی ماہرین کو معاونت فراہم کی۔
اطلاعات ہیں کہ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستانی ماہرین تیار کریں گے۔ کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ تیاری کیلئے خام مال چین سے جلد آئے گا۔
این ائی ایچ کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن میں ویکسین کا ٹیسٹ جاری ہے۔ ٹرائلز کے ابتدائی نتائج میں کورونا ویکسین محفوظ اور موثر پائی گئی ہے۔
ین آئی ایچ کورونا ویکسین تیاری کی دستاویز ڈریپ کو جمع کرائے گی۔ نیشنل کنٹرول لیب فار بائیولوجیکل ڈریپ ویکسین کی جانچ کرے گی۔
ویکسین کے استعمال کی حتمی منظوری ڈریپ کنٹرول لیب دیے گی۔ ڈریپ سے منظوری ملنے پر کورونا ویکسین ملک میں استعمال ہو سکے گی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں