• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • اینٹی سیمیٹیزم اور ڈیپ پوکٹس(Anti Anti-semitism and deep pockets)۔۔عامر عثمان عادل

اینٹی سیمیٹیزم اور ڈیپ پوکٹس(Anti Anti-semitism and deep pockets)۔۔عامر عثمان عادل

وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے سی این این کی معروف اینکر انچارج گلوبل افیئرز Bianna Gollodryga کو انٹرویو کیا دیا ،دنیا بھر میں ایک شور سا مچ گیا۔
شاہ محمود نے اپنی گفتگو میں ایک لفظ Deep pockets بولا
جس کے جواب میں سی این این کی اینکر پہلے حواس باختہ اور پھر مشتعل ہو کر بار بار پاکستانی وزیر خارجہ کو Anti semitisim کا الزام دینے لگی۔
انٹرویو کے اختتام پہ پھر وزیر خارجہ کو یہ مشورہ دینا نہ بھولی کہ آپ Anti semitisim سے باز رہیں
آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں Terms ہیں کیا ؟ پھر بات پوری طرح سمجھ آ جائے گی
1. Deep Pockets
یہ اصطلاح امریکی زبان میں Slang کے زمرے میں آتی ہے
یعنی سمجھ لیجئے بازاری زبان یا عوامی زبان میں اس اصطلاح کو استعمال کیا جاتا ہے
اردو میں لفظ Slang کا مطلب ہے بازاری عوامی یا گالی
گویا امریکن لوگ عامیانہ پن میں اس اصطلاح کو استعمال کرتے ہیں۔1900 میں وضع ہونے والی یہ اصطلاح پہلی بار 1975 میں منظر عام پہ آئی،کوئی  بھی مستند ڈکشنری دیکھ لیں اس کا مفہوم کچھ یوں بنتا ہے
بے تحاشا دولت وسائل رکھنا
وسیع تر مفہوم میں اس سے مراد ہے بے پناہ دولت رکھنے والی کوئی  تنظیم کمپنی
مالدار افراد کے لئے بھی یہ اصطلاح استعمال ہوتی ہے
ایک جملے میں اس کا استعمال پڑھ کر بات آسان ہو جائے گی
Politicians with deepest pockets usually win the elections
وہ سیاستدان جن کی جیبیں گہری ہوتی ہیں وہ الیکشن جیت جایا کرتے ہیں

قانون کے طالب علم جانتے ہوں گے یہ اصطلاح Tort law میں بھی استعمال ہوتی ہے۔جب اس کی ضد میں بات کرنا ہو تو انگریزی میں کہا جاتا ہے
Short arms with deep pockets
یعنی جب کسی مالدار کی کنجوسی اور کمینگی کو بیان کرنا ہو

آئر لینڈ میں یہ اصطلاح ایک مالدار بزنس مین سے منسوب تھی جو شراب خانے میں جا کر بے تحاشا پینے کے بعد اپنا جام فرش پر مار کر توڑ دیتا تھا یہ جانتے ہوئے کہ اب پب کا مالک اسے نکال باہر کرے گا۔
جب آپ کہیں کہ کسی تنظیم یا فرد کے پاس Deep pockets ہیں تو عرف عام میں اس کا مطلب ہے کہ ان کے پاس بے تحاشا دولت ہے جس سے وہ کام نکلوا سکتے ہیں۔
The church will do anything to avoid scandal and every one knows it has deep pockets .
2. Anti semitisim
انگریزی زبان میں یہ لفظ بطور Noun استعمال ہوتا ہے


لفظی مطلب یہود دشمنی ہے
لغوی مفہوم ہے
یہودیوں کے خلاف نفرت ، نسلی تعصب دشمنی اور امتیازی سلوک کے اظہار کا رویہ
یعنی یہودیوں سے ناپسندیدگی ظلم اور ناروا سلوک۔۔

یہ لفظ    جرمنی میں 1879 میں پہلی بار شائع ہوا جب اسے جرمن Wilhelm Maar نے استعمال کیا جو یہودیوں کا بڑا ناقد تھا اور یہ اس وقت کی بات ہے جب سنٹرل یورپ میں یہود مخالف مہم چلائی  جا رہی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ Semitie یا Semitic کی اصطلاح صرف یہودیوں تک محدود نہیں ہے۔اس کا مطلب ہے عبرانی یا عربی زبان یا نسل سے تعلق رکھنے والے،گویا اس تعریف پہ جائیں تو Antisemitism کی اصطلاح صرف یہود کے لئے نہیں بلکہ عربوں کے لئے بھی ہے۔یعنی ان پر اگر زبان اور نسل کے اعتبار سے انگلی اٹھائ جائے تو یہ بھی Anti semitisim کہلائے گا
مگر کیا کریں یہودی اتنے پوتر نازک ہیں کہ ان کے خلاف لب کشائی  کی اجازت ہی نہیں۔

پیارے پڑھنے والو !
وزیر خارجہ پاکستان شاہ محمود قریشی نے صرف یہ کہا تھا کہ اسرائیل اپنے مضبوط روابط کے باعث میڈیا کو کنٹرول کرتا ہے اور سچ سامنے نہیں آنے دیتا۔
خاتون اینکر نے کریدا کہ  وہ مضبوط روابط کیا ہیں تو شاہ محمود نے معنی خیز ہنسی سے کہا Deep pockets
یہ ایک گہری چوٹ تھی جس پہ تلملا کر اینکر بوکھلاہٹ کا شکار ہوئی اور وہ اپنے اندر کی جانبداری چھپا نہ پائی ، فوری ردِ  عمل کے طور پر شاہ جی پر Antisemitism کا الزام دھر دیا
اب آپ اس اصطلاح کا مفہوم اس کے تاریخی تناظر میں جان کر فیصلہ کر لیجیے۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

شاہ محمود قریشی نے کوئی  ایک لفظ بھی ایسا استعمال کیا جو یہودیوں کے خلاف تعصب نسلی امتیاز دشمنی کے زمرے میں آتا ہو
مزے کی بات انہوں  نے تو ایک مرتبہ بھی لفظ Jew نہیں بولا
یہ کہنا کہ اسرائیل اپنے روابط اور Deep pockets کے بل بوتے پر میڈیا کو کنڑول کرتا ہے تو کیا غلط کہا
ثابت ہو گیا کہ اسرائیل کی Deep pockets ہیں
سی این این کی اینکر کا یہ ٹویٹ چیخ چیخ کر گواہی دے رہا ہے
” کہ میں نے تو اسرائیل اور حماس کے بیچ امن کی راہیں تلاش کرنے بارے گفتگو کے لئے وزیر خارجہ پاکستان کو لائن پر لیا مگر وہ الٹا یہود دشمنی پر اتر آئے۔

Facebook Comments

عامر عثمان عادل
عامر عثمان عادل ،کھاریاں سے سابق ایم پی اے رہ چکے ہیں تین پشتوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں لکھنے پڑھنے سے خاص شغف ہے استاد کالم نگار تجزیہ کار اینکر پرسن سوشل ایکٹوسٹ رائٹرز کلب کھاریاں کے صدر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply