مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا کہ میرے والدین جب یہ کہہ رہے تھے کہ میرا نام گنیز بک Guinness World Record میں آگیا ہے، یہ الفاظ سعودی عرب کی 12 سالہ مصنفہ ریتاج الحازمی کے ہیں، ان سے تین سال پہلے اپنا پہلا ناول لکھنے والی ریتاج الحازمی کے والد کا کہنا ہے کہ ” We have been waiting for the award since then,” Hussain Alhazmi, Ritaj’s father, says. “They informed us only this week that she broke the record last November.”
ترجمہ: ہم کب سے اس اعلان کا انتظار کررہے تھے، انہوں نے ہمیں اس ہفتے اطلاع دی ہے کہ ریتاج الحازمی نے نومبر میں یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ریتاج الحازمی نےاپنے دو ناول شائع ہونے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ میں ناول سیریز لکھنے والی دنیا کی سب سے کم عمر مصنفہ کی حیثیت سے یہ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ریتاج الحازمی کا اس سال تیسرا ناول بھی شائع ہوا ہے جب کہ وہ مزید اپنے دو اور ناولوں پر بھی کام کررہی ہیں۔ یہ ناول سیریز “Treasure of the Lost Sea series” کے نام سے ہے
عام بچوں کی طرح ریتاج الحازمی کو بھی افسانے اور تخیلاتی دنیا کی کہانیاں پڑھنے کا کم سنی سے ہی شوق تھا، ریتاج کی اسکولنگ مغربی ملک سے ہے، اس لئے عربی اور انگریزی دونوں پر عبور ہونے کے ساتھ ساتھ ریتاج جاپانی زبان بھی سیکھ رہی ہیں۔ اسکول کے زمانے سے ہی ریتاج اپنے سفرنامے اور مختلف موضوعات پر لکھتی رہیں، سنہء ۲۰۱۶ میں جب وہ ایک بار کتابیں خریدنے کے لئے گئی تو ان کے والد انہیں دکان پر رکھی بڑے مصنفوں کی کتابوں کے شیلف کے سامنے لے گئے۔ اور کہا
“کیا تمہارا دل نہیں چاہتا کہ ان کتابوں کے درمیان تمہاری بھی کوئی کتاب ہو”؟
اس وقت تک یہ صرف ایک خیال تھا۔ اس وقت وہ اپنے گھر کے پاس ایک لائیبریری جوائن کرچکی تھی، گرمیوں کی چھٹیوں میں اپنے ذوق کے مطابق انہوں نے پچاس سے زیادہ مشہور تخیلاتی دنیا اور تمثیلات پر دنیا کی بہترین کتابیں پڑھیں، اس سے ریتاج کے خیالات اور سوچنے میں نئے خیالات پیدا ہوئے۔ ریتاج نے بالآخر فیصلہ کیاکہ وہ کچھ لکھے اور اپنی پہلی کتاب افسانہ نگاری پر لکھے۔ وہ چاہتی ہیں کہ میری کتاب میں ایک ایسا خیال ہو جو قارئین کو ان کے خواب پورا کرنے میں معاون ہو۔ مجھے یقین تھا کہ میری تحریر انہیں ایسا کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ ریتاج نے اپنی پہلی کتاب اپنے ہم عمر Age group کے لئے لکھنے کا ارادہ کیا کیونکہ زیادہ تر کتابیں بڑی عمر کے لوگوں کے لیے لکھی جاتی ہیں۔
ریتاج الحازمی نے سنہء ۲۰۱۸ کے آخر میں اپنی پہلی کتاب ٹریژر آف دی لاسٹ سی( Treasure of the Lost Sea) مکمل کی۔ اسے ایڈیٹر کے پاس بھیجا تو اسے مسترد کردیا گیا، تب ریتاج کے والد نے اسے اس کام میں مہارت حاصل کرنے اور لکھنے کے اسلوب کے بارے میں جاننے کے لیے کچھ کورسز کامشورہ دیا۔ اس کے بعد ریتاج نے کافی ورکشاپ اٹینڈ کیں اور کورسز کئے، پھر ریتاج نے ان کورسز سے جو کچھ اس کے بارے میں سیکھا اس بنیاد پر ایک بار پھر اپنی اسی کتاب کا پورا مسودہ دوبارہ سے لکھا۔ جو پبلش ہوا، اور اسی سال اپنا دوسرا ناول پورٹل آف دی ہیڈن ورلڈ (Portal of the Hidden World) لکھنا شروع کردیا۔ یہ دونوں کتابیں سنہء ۲۰۱۹ میں شائع ہوگئی تھیں۔ اپنی پہلی دونوں کتابوں کی اشاعت کے بعد ریتاج نے ریاض میں ہونے والے بین الاقوامی کتاب میلے میں شرکت کی تھی اور وہاں ریتاج الحازمی نے اپنی پہلی کتاب خریدنے والوں کو اپنے دستخط کے ساتھ کتابیں دی تھیں۔
ریتاج نے کئی جریدوں اور ٹی وی شوز میں شرکت بھی کی ہے، مشہور عرب ٹی وی چینل ایم بی سی MBC نے ان کا ایک انٹرویو بھی کیا، ریتاج نے جنوری سنہء ۲۰۲۰ میں اپنی کتابوں کے لئے ایک پبلشنگ ہاؤس کے ساتھ معاہدہ بھی کیا۔ اور اسی سال اپنی سیریز کی تیسری کتاب بیاونڈ دی فیوچر ورلڈ (Portal of the Hidden World) لکھنے کا بھی منصوبہ بنایا تھا،اور یہ تیسری کتاب حالیہ سال سنہء ۲۰۲۱ میں پبلش ہوگئی ہے۔ ریتاج ان دنوں سعودی عرب میں نئے لکھنے والے بچوں کو ناول نگاری کے اصول سکھانے کے لیے ایک ورکشاپ بھی قائم کرچکی ہیں، جہاں پر تصنیف نگاری کے مفت کورسز کرائے جائیں گے۔ ریتاج الحازمی کا کہنا ہے
“میں پڑھنے لکھنے، نظریات، بصیرت اور اپنی آراء کے ساتھ دنیا سے منسلک ہونا چاہتی ہوں۔ سب کے لیے میرا پیغام ہے خاص طور پر میری عمر کے ان افراد کے لیے جو بڑے خواب دیکھتے ہیں وہ انتظار نہ کریں جو کچھ کرنا ہے ابھی کریں، آپ کے پاس آئیڈیاز ہیں تو مواقع بنائیں۔
ریتاج اپنی کامیابی میں اپنی فیملی کی سپورٹ کو بہت اہم سمجھتی ہیں، ریتاج الحازمی کی Treasure of the Lost Sea سیریز کے یہ ناول اب تک پبلش ہوچکے ہیں
۱- ٹریژر آف دی لاسٹ سی ( گمشدہ سمندر کا خزانہ) ۲۰۱۹
Treasure of the Lost Sea (2019
(یہ دو بہن بھائی کی کہانی ہے ،جو بہت غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ریتیلے جزیرے میں رہتے ہیں،اس کہانی میں دلچسپی رب آتی ہے جب وہ سمندر میں ایک خطہ دریافت کرتے ہیں)-
۲- پورٹل آف دی ہیڈن ورلڈ (پوشیدہ دنیا کا حصہ) ۲۰۱۹
Portal of the Hidden World (2019
اس ناول کی کہانی ایک ہنسی خوشی زندگی گزارتی فیملی کی کہانی ہے، جن کی زندگیوں میں ایک سمندری خطے سے آنے والے کچھ برے افراد کا گروہ جب ان کے لئے مسائل پیدا کرتا ہے۔
۳- بیاونڈ دی فیوچر ورلڈ (مستقبل کی دنیا سے پرے) ۲۰۲۱
Beyond the Future World (2021
یہ ناول ایک سائنس فکشن ہے، جس میں نئے تخیلاتی روبوٹس جوکسی اور دنیا سے ہیں۔
ریتاج الحازمی کا چوتھا ناول جس پر وہ کام کررہی ہیں اس کا نام Fancy Sky ہے، جو ایک لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی درست منزل کا تعین کررہی ہے، اور mythical creatures پر سوچتی ہے
پانچواں ناول Rainbow Butterfly کے نام سے لکھنا ہے، اس کے علاوہ ریتاج ایک نان فکشن کتاب لکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جو بل گیٹس Bill gates, کی کتاب How to Avoid a Climate Disaster سے متاثر ہوکر لکھنا چاہتی ہیں ، جو دنیا میں ہونے والی موسمی تبدیلیوں کے اثرات سے بچاؤ پر ہو
ریتاج الحازمی اپنا یہ سفر روکنا نہیں چاہتی، ریتاج الحازمی گینز بک کے بعد اب پنے قلم سے ایسا کام کرنا چاہتی ہیں کہ وہ نوبل انعام تک رسائی حاصل کرے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں