دادا تحریک اور دادا-اِزم(Dadaism )حصّہ اوّل۔۔ فاروق اشراق

دادا تحریک،جنگ عظیم اوّل کے ردِ عمل میں جنم لینے والی ایک انوکھی مزاحمتی تحریک تھی جس نے کچھ ہی عرصے میں یورپ کے ہر مرکزی شہر کے فنکاروں میں اپنا اثر و  رسوخ قائم  کرلیا۔۔ اس تحریک کی چنگاری ذوریخ کے ایک نائٹ کلب کیبرے والٹیر کے بانی فنکاروں رومانوی شاعر ٹسٹان زارا (۱۸۹۶-۱۹۶۳)، المانیای ادیب ہیوگو بال(۱۸۸۶-۱۹۷۲)اور ریچرڈ ھلسنبئک ،اور ہانگ آرپ نے بھڑکائی۔

دادا تحریک اپنی مزاحمت کا اظہار انتہائی بے باک اور متنازع  فنکارانہ اور ادبی مواد  کے ذریعے سے کرتے تھے  ،ان کے نزدیک جنگ ، اس  کی تباہ کاریاں ،سرمایہ داری نظام کا شاخسانہ تھیں اور اشرافیہ نے پورے خطے کا نہ صرف امن بلکہ آزادی اور زندگی کا لطف تک داؤ  پر لگا دیا ہے۔

دادا کی نمائشوں اورتھیٹر کا نشانہ وہ ردِ عمل تھا جو اس کے بے باک اظہار سے اس جابرانہ نظام کو للکار تا تھا، شہرت ان کے لئے کوئی وقعت نہیں رکھتی تھی۔

ان کا اظہار اور مواد اس قدر کند اور چوٹ دار ہوتا تھا جس کی قطعاً  کوئی حدود و قیوم نہیں تھیں، ان کا واحد مطمہء  نظر کھل کر اپنے طیش کا اظہار کرنا ہوتا اور بس انہیں ہر حال میں یہ مقدم رہا کرتا ۔

سنہ۱۹۱۷ عیسوی ،ان کی نمائشوں نے عمداً یورپی  مصوروں اور مجسمہ سازوں کے فن پاروں کو متنازع  زاویے سے دکھایا۔جو روایتی سرمایہ دار مقتدرہ کو شدت سے چبھا۔

ارپ ، جورجیو ڈی شیریکو،ماکس ارنسٹ ،لیو ل فینگر،واسیلی کیڈسکی ، پل کلی، اوسکر کوکوشکا، فرانز مارز، امیدیو ،اور پابلو پاکاسو کے شہ پاروں کو اسی دوران اپنی اشتعا ل انگیز فکر میں رنگ کر شائع کیا گیا۔

المانیا کے شہر کولون اور برلن میں  اس تحریک کو بہت دلچسپی سے وہاں کے فنکاروں اور مجسمہ سازوں نے اسے آگے بڑھایا ،یہ ۱۹۱۷ سے ۱۹۲۰ کا دورانیہ تھا ۔

۱۹۱۸ کی شکست نے سماجی اور اقتصادی بد حالی سے دو چار  عوام دادا  تحریک سے  کافی حد تک جڑے رہے اور دادا۔ازم جنگ اور روایتی مقتدرہ کے خلاف ایک انقلابی عوامی آواز بن گیا۔

۱۹۱۹ ہان اوور میں کرٹ شویٹر نے کوڑے کو استعمال کرتے ہوئے دادا۔ازم کے فن پاروں مرزبلڈر کی مزاحمتی نمائشوں کا اہتمام کیا ، یہاں تک کہ  ۱۹۲۰ میں صحافی بیگڑڈ اور ارنیسٹ  میں  جب دادا نمائش لگا رہے تھے تو کولون کی پولیس نے اسے جبراً  بند کروا دیا۔

جاری ہے

(تصاویری اور تحریری مواد کے جملہ حقوق بنام کیسٹن انساکلوپیڈیااشاعت ۱۹۷۶محفوظ ہیں )

Advertisements
julia rana solicitors london

( اس سلسلے  کا مقصد یورپ میں رونما ہونے والی مزاحمتی تحریکوں سے متعلق معلومات کو اردو ترجمے میں پیش کرنا ہے )

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply