گڈانی شپ بریکنگ احتجاجی اجتماع

خصوصی رپورٹ
شپ بریکنگ کے شہید مزدوروں کا خون راہیگا ں نہیں جائے گا۔
شپ بریکنگ کو قتل گاہ بنانے والوں کو سزائیں دلوا کر دم لیں گے
(گڈانی شپ بریکنگ میں احتجاجی اجتماع سے نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن اور یونین کے رہنماؤں کا خطاب)

Advertisements
julia rana solicitors london

گڈانی ، 12 جنوری 2017 )شپ بریکنگ ورکرز یونین گڈانی اور نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے زیر اہتمام حالیہ حادثات میں شہید ہونے والے چھ محنت کشوں کی یاد میں تعزیتی اجتماع یونین کے آفس بالمقابل پلاٹ نمبر 52 ،گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر منعقد ہوا جس میں مزدوروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مزدور پر جوش انداز میں’’ گڈانی شپ بریکنگ کے شہید مزدورو ں کو سرخ سلام‘‘ اور شپ مالکان ،جمعداروں( ٹھیکہ داروں) اور متعلقہ اداروں کی نا اہلی کے خلاف نعرے لگارہے تھے ۔
اس موقع پراجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مزدور رہنماؤں نے کہا کہ مزدورو ں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور ان کے قتل کے ذمہ داران کو قرار واقع سزا دینے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ حکومت اور شپ مالکان نے شپ بریکنگ یارڈ کو مزدوروں کے لیے قتل گاہ بنا دیا ہے اور لیبر ڈپارٹمنٹ اور دیگر ادارے گورکن کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ حکومتی دعووں اور تسلی کے باوجود شپ بریکنگ میں کوئی مثبت پیش رفت نہیں ہوئی ۔ یکم نومبر کو ہونے والے المناک حادثے کے مجروموں کو اگر قرار واقع سزا دی جاتی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جاتا تو مزید جانو ں کے ضیاع کو روکا جا سکتا تھا۔ المیہ یہ ہے کہ یکم نومبر کے اکثر متاثرین کو نہ تو معاوضہ کی ادائیگی کی گئی ہے اور نہ ہی لاپتہ ہونے والے ورکرز کے بارے میں حتمی معلومات فراہم کی گئی ہے۔
شپ بریکنگ کی صنعت میں کام کرنے والے مزدوروں کے حالات کار اور اوقات کار بہتر بنانے کے لیے ضروری ہے کہ صحت اور حفاظتی اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے اور جمعداری نظام کو ختم کرکے تمام ورکرز کوخصو صی کارڈ جاری کئے جائے، سوشل سیکورٹی کارڈ ز جاری کئے جائیں ، تمام یارڈز کو رجسٹرڈ کیا جائے، تمام متاثرین کومعاوضے کی ادائیگی یقینی بنائی جائے اور کام کو روکنے کے بجائے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنا کر کام کے آغاز کی اجازت دی جائے تاکہ مزدوروں کا معاشی قتل عام بند کیا جائے ۔
اس موقع پر شہید ہونے والے مزدوروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی اور مزدوروں نے پر امن احتجاجی ریلی بھی نکلی گئی۔
تعزیتی اجتماع سے خطاب کرنے والوں میں ’’نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن ‘‘کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور،فیڈریشن کے سندھ کے صدر کامریڈ گل رحمان ،شپ بریکنگ ورکرز یونین گڈانی کے صدر بشیر احمد محمودانی ، سنیئر نائب صدر گل رحمان خان، صمد بلوچ، سلیم بلوچ اور شہید مزدوروں کے ورثاء شامل تھے۔

Facebook Comments

مہمان تحریر
وہ تحاریر جو ہمیں نا بھیجی جائیں مگر اچھی ہوں، مہمان تحریر کے طور پہ لگائی جاتی ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply