عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھارت میں پائے جانے والی کورونا وائرس کی قسم (B.1.617) کو عالمی خطرہ قرار دے دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل لیڈ کوویڈ 19 ماریہ وین کیرخووے نے بتایا ہے کہ ایسی اطلاعات موجود ہیں کہ بھارت میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح بہت زیادہ ہے۔
خیال رہے کہ بھارت میں آئے روز کورونا وائرس سے متاثر اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا نیا ریکارڈ بن رہا ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ دنیا کی دوسری بڑی آبادی والے ملک میں مکمل لاک ڈاون نافذ کر دیا جائے۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق بھارت میں کورونا کی یہ قسم سب سے پہلے دسمبر 2020 میں سامنے آئی تھی جس سے اب تک کروڑوں افراد متاثر اور ہزاروں ہلاک ہو چکے ہیں۔
ماریہ وین کیرخووے نے بتایا ہے کہ بھارت میں آکسیجن سیلنڈر اور دیگر طبی آلات کی کمی ہے جس کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں