• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران خان نے انسٹاگرام پرتمام پاکستانی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

عمران خان نے انسٹاگرام پرتمام پاکستانی سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

وزیر اعظم عمران خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں، نے 5ملین انسٹاگرام فالوورز رکھنے والے پہلے پاکستانی سیاستدان بن گئے۔

مقبول فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم کے فالوورز کی تعداد میں یہ اضافہ ان کے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران دیکھنے میں آیا۔

عمران خان نے انسٹاگرام پر 5ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی پاکستان کی پہلی سیاسی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عمران خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ان کے سعودی عرب کے دورے کے دوران لی جانے والی مختلف تصاویر شیئر کی جا رہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ٹوٹر پر وزیراعظم عمران خان کے13.6ملین فالورز ہیں اور فیس بک فالورز کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply