عیدالفطر14مئی بروز جمعہ کو ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزارت سائنس کیلنڈراوررویت ایپ کےمطابق شوال کا چاند13مئی کو نظرآئےگا اور عیدالفطر14مئی بروزجمعہ کو ہوگی۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ عید کاحتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نےکرنا ہے۔

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply