• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسلامک یونیورسٹی کیلئے مسجد کا تحفہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اسلامک یونیورسٹی کیلئے مسجد کا تحفہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں مسجد تعمیر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعمیر ہونے والی مسجد 80 کنال پر محیط ہوگی اور اس میں 12 ہزار نمازیوں کی گنجائش ہوگی۔

سعودی میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ مسجد میں 10 ہزار مرد، 2 ہزار خواتین نماز پڑھ سکیں گی، مسجد میں جدید اسلامی تحقیقاتی مراکز بھی بنائے جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر سندھ بھی دورے پر وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان 5 معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

سعودی عرب پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام سے متعلق معاہدہ ہوا جبکہ سزا یافتہ مجرموں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

جرائم کے خلاف دونوں ممالک میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ ماحولیات کے شعبے میں تعاون اور توانائی منصوبوں کے حوالے سے فریم ورک معاہدے پر بھی معاہدے ہوئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دونوں ممالک میں انسداد منشیات سے متعلق مفاہمتی یادداشت، ورکرز ریکروٹمنٹ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت اور میڈیا کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے بھی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply