بھیانک کرونا اور انڈیا پاکستان۔۔شجاعت عباسی

کرونا کی حالیہ تباہ کاریاں ہندوستان اور پاکستان میں جاری ہیں۔خصوصاً ہندوستان میں کرونا وبا خوفناک شدت اختیار کر چکی ہے ہسپتال بھرے ہیں شمشان گھاٹ دن رات کرونا زدہ بے جان جسم جلا رہے ہیں۔آکسیجن کی کمی نے دل دہلا دینے والی صورتحال پیدا کر دی ہے
دوسری طرف پاکستان حکومت کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے فوج طلب کرنا پڑی ہے یہاں بھی اموات ہو رہی ہیں۔نئے کیسیز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔انڈیا پاکستان دونوں ایٹمی طاقت رکھنے والے ممالک ہیں۔آئے دن نت نئے ایٹمی تجربات کرتے رہتے ہیں کھربوں ڈالر ایٹم کی بھٹی میں جھونکنے والے ان دونوں ملکوں کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ بھی نہیں۔

آج انڈیا میں جس طرح اس وبا  سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہوئی، انتہائی افسوس ناک بات ہے۔کل کو اس صورتحال سے پاکستان بھی دو چار ہو سکتا ہے ہمارے پاس کیا بندوبست ہے اپنی عوام کی حفاظت کے لیے؟

اگر حکومت لاک ڈاؤن کرتی ہے تو کیا غریب عوام کے لیے خوراک کا بندوبست کر پائے گی یہ حکومت ؟

بہرحال ان حالات سے پتا نہیں کون بچتا ہے اور کون اس کی نذر ہوتا ہے لیکن اس صورتحال سے جب کبھی بھی یہ دونوں ملک نکلے نئے سِرے سے ان دونوں ممالک کو اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

عوام کے لیے سرحدوں سے زیادہ زندگی پیاری ہے۔
سرحد سرحد کا کھیل کھیلنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی، کشمیر سمیت تمام تنازعات حل کرنے کی سنجیدہ کوششیں کرنی ہوں گی دونوں ممالک اپنے وسائل اسلحے اور میزائلوں میں جھونکنے کے بجائے اپنے عوام پر خرچ کریں۔تقسیم کے جھگڑوں سے اب نکلنا ہو گا ورنہ یہ عوام ایسے ہی کسی سانحے کا شکار ہو کر صفحہ ہستی سے ہی مٹ جائیں گے۔بارود کے ڈھیر پر بیٹھیں یہ دونوں طاقتیں اپنے عوام کا مستقبل انتہائی غیر محفوظ بنا چکی ہیں۔

یہاں غربت ہے بھوک افلاس کے مارے عوام پر مزہبی و سرحدی جنونیت نے تباہ کاری کے دہانے کھول رکھے ہیں اور عوام اس تباہی کے گڑھے میں گرنے کو ہے۔یہ دو ایٹمی ملک اپنی عوام کو ویکسین کروانے سے قاصر ہیں آکسیجن دینے کی سکت نہیں رکھتے تعلیم صحت اور روزگار عوام کے بنیادی حقوق ہیں اور حکومتیں یہ بنیادی ضروریات پوری کر کے حق حکمرانی کی اہل ہوتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

قابلِ افسوس بات یہ ہے کہ  ان دونوں ملکوں میں حکومتوں کی ترجیہات عوام کی بھلائی نہیں بلکہ پڑوسیوں کی موت کا سامان پیدا کرنے میں ہے۔
الله پاک ان دونوں ملکوں کے حکمرانوں کو عوام کی بھلائی کا راستہ دکھائے، آمین۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply