• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہو گی

کورونا ویکسین: کل سے 40 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہو گی

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ کل سے کورونا ویکسین کے لیے 40 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کر دی جائے گی۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا۔ اس موقع پر اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کے لیے کل سے 40 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد کی رجسٹریشن شروع کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 50 سے 60 سال کی عمر کے رجسٹرڈ افراد کو واک ان ویکسی نیشن کی اجازت دے دی گئی ہے اورا اگر آپ کی عمر 40 سال یا اس سے زائد ہے تو ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروائیں۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ملک بھر کے جن اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے ان کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ان اسپتالوں میں گنجائش مزید زیادہ کی جائے گی اور روزانہ کی بنیاد پر وینٹی لیٹرز، آکسیجن سپلائی اور دیگر سہولیات کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت 30 لاکھ کورونا ویکسین ڈوزز وصول کر چکی ہے اور جلد ہی مزید 20 لاکھ ڈوزز پہنچ جائیں گی جبکہ پرائیویٹ سیکٹرز بھی اب تک 60 ہزار ڈوزز درآمد کر چکے ہیں۔ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین درآمد کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply