مینٹورز کی تلاش۔۔ایازمورس

مینٹورز (Mentors)وہ لوگ ہیں جو آپ کو آپ کی پہچان کرواتے ہیں،یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو آپکی منزل کے فاصلے کو کم کرکے آپ کو منزل تک پہنچنے کا راستہ بتاتے ہیں۔ہر کامیاب انسان کی زندگی میں مینٹورز کا کردار انتہائی اہم ہو تا ہے اورآج کے جدید،ترقی یافتہ اور  سپیشلائزیشن کے دور میں مینٹورز کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑٖھ جاتی ہے۔مینٹورز کی تلاش کیلئے دُنیا بھر میں بے شمار طریقہ کار،نظریات اور فارمولے موجود ہیں جن پر کتابیں اور مضمون لکھے جا چکے ہیں اور اس موضوع پر کئی ڈاکیومنٹریز اور فلمیں بھی بن چکی ہیں۔

دُنیا بھر میں اس ایک خا ص موضوع پر ٹریننگز،ورکشاپس اور کورسز منعقد کروائے جاتے ہیں۔مینٹورشپ ایک فن اور آرٹ ہے جس کا استعمال اب صرف  سپورٹس،روحانیت اور بزنس تک محدود نہیں بلکہ یہ اب زندگی کے ہر شعبہ کیلئے ضروری سمجھاجاتا ہے۔آپ کی پرسنل،پروفیشنل اور روحانی  زندگی میں اس کا بہت اہم رول ہے۔ایک اچھے مینٹور کی تلاش کیسے کی جائے اور اُس تک رسائی کیسے ممکن ہوب؟یہ ایک اہم اور مشکل سوال ہے جس کا جواب ہر انسان کیلئے مختلف ہے۔میری نظر میں ایک اچھا مینٹور وہ شخص ہے جس کی موجودگی اور رفاقت میں آپ کو اپنی ذات پر بھروسہ،یقین اور سب سے بڑھ کر خود پر اعتماد کرنے کا احساس   ہو۔اچھا مینٹور آپ کو اپنی ہدایات پر عمل کرنے کیلئے نہیں بلکہ آپ کی صلاحیتوں پربھروسہ کرنے کیلئے ترغیب دیتا ہے۔اچھا مینٹور آپ کے اندر صرف حوصلہ،ہمت،بہادری،ٹرپ اور اخلاقیات کو تلاش کرتا ہے باقی وہ سب آپ کو سکھا سکتا ہے۔میں اکثر کہتا ہوں کہ”ایسے مینٹورز تلاش کریں جن سے بات کرکے آپ کو  اپنی کمزوریوں اور کمتری کا احساس نہ ہو بلکہ،ایسے مینٹورز ڈھونڈیں جن سے مل کر،بات کرکے آپ کو خوداعتمادی اور حوصلہ ملے۔“

مینٹورکا انتخاب کرتے ہوئے ایسے انسان کا انتخاب کریں جس کی شخصیت،زندگی اور کام آپ کو انسپائر کرتا ہے۔وہ انسان آپ کیلئے رول ماڈل کا درجہ رکھتا ہو۔اُس کی اپنی زندگی مثالی ہو اور وہ سب حاصل کر چکا ہو جس کی آپکو تلاش ہے۔یادرکھیں یہ ایک ایساتعلق ہے جس میں اعتماد،بھروسہ اور باہمی عزت انتہائی اہم ہے۔مینٹور کے انتخاب کیلئے آپ مینٹور کے پاس جاتے ہیں اور اپنے کیریئر میں ترقی کیلئے اُن سے رہنمائی لیتے ہیں۔یہ بھی آپ پر منحصر ہے کہ آپ اپنی زندگی میں اپنے مینٹور کو کتنی اہمیت اور اختیاردیتے ہیں یہ رضاکارانہ اور بے لوث رشتہ ہے۔

مینٹور کیوں ضروری ہے؟
مینٹور آپ کو زندگی کے منفردزاویوں،نقطہ ء نظر اوردُوراندیشی سے زندگی کے مختلف پہلو ؤں کو دیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔
مینٹور آپ کو زندگی کے ایسے واقعات اور مواقع کے متعلق سوچنے پر متحرک کرتا ہے جو کبھی آپ نے سوچے ہی نہیں ہوتے۔
مینٹور آپ کو آپ کی ذات کی پہچان،خود شناسی اور سب سے بڑھ کر زندگی کی حقیقت پر مبنی تجزیہ کرنے میں معاونت کرتا اور آپ کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ آپ اپنے مقررہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کام کریں۔
مینٹور آپ کو خوابوں کی دُنیا سے نکال کر حقیقی دُنیا میں لے کر آتا ہے اور آپ سے زندگی کے ایسے پہلوؤں پر بات کرتا ہے جو آپ کوہر کوئی نہیں بتا سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

یہ تمام نکات لکھنے میں بہت آسان ہیں لیکن ایسے مینٹور کی تلاش انتہائی دشوار،مشکل اور وقت طلب مشق ہے۔اکثر ہمارے معاشرے میں ایسے کردار پائے جاتے ہیں جو آپ کو مثبت انرجی دینے کی بجائے آپ کی صلاحیتوں کو منفی مائنڈسیٹ دے کر زنگ آلودہ کرنا چاہتے ہیں۔اگر آپ زندگی میں خوشحالی،راحت اور ترقی چاہتے ہیں تو اچھے مینٹورز کی تلاش جاری رکھیں۔یہ وہ ہیرے ہیں جن کو پا کر آپ دُنیا کی دولت سے مالا مال ہو سکتے ہیں۔مگر ضروری نہیں یہ مینٹورز فارن کوالیفائیڈ،سوٹ بوٹ میں رہنے والے،کارپوریٹ انڈسٹری کے گرو کہلانے والے، فائیو سٹار ہو ٹل میں ٹریننگ سیشن دینے والے یا بھاری بھرکم معاوضے  لے  کر اپنی”خدمات“ دینے والے لیجنڈ ہو ں۔یہ تیز رفتار زندگی میں دوڑنے والی کسی بھری گاڑی میں ساتھ والی سیٹ پر بیٹھا ایک عام انسا ن بھی ہو سکتا ہے جو شاید آپ کی زندگی کے حقیقی مقصد کو پانے کے لئے ایک لمحے میں آپ کی رہنمائی کر جائے اور آپ کو اپنی منزل پر پہنچ کر احسا س ہو۔۔بس ایسے ہی مینٹورز کی تلاش میں رہیں وہ بھی آپ کو تلاش کررہے ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply