کوئلہ۔۔سیف الرحمن ادیؔب/مختصر کہانی

“چھوٹا” لائبریری میں کھڑا کسی کتاب کی ورق گردانی کر رہا تھا۔
اس نے دس صفحے الٹے،
میں نے دیکھا اس کے ہاتھ پر سیاہ نقطہ لگا ہوا تھا۔
پھر اس نے مزید پچاس صفحے پلٹے،
اس کی انگلی کالی ہو گئی تھی۔
تھوڑی دیر بعد
وہ سو صفحے مزید آگے جا چکا تھا،
اس کی ہتھیلی سیاہ ہو چکی تھی۔
دس منٹ بعد اس نے کتاب بند کر کے رکھ دی،
پورا ہاتھ کوئلہ ہو چکا تھا۔
میں نے حیران ہو کر دیکھا
تو وہ مسکرا کر بولا:
“ملکی تاریخ کی کتاب ہے،
سیاہ ابواب سے بھری ہوئی ہے۔”

Facebook Comments

سیف الرحمن ادیؔب
سیف الرحمن ادیؔب کراچی کےرہائشی ہیں۔سو الفاظ کی کہانی پچھلے دو سالوں سے لکھ رہے ہیں۔ فیسبک پر ان کاایک پیج ہےجس پر 300 سےزائد سو الفاظ کی کہانیاں لکھ چکے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی سو الفاظ کی کہانیوں کا ایک مجموعہ "تصویر" بھی شائع ہو چکا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply