دنیا کی چار مشکل ترین زبانیں کون سی ہیں؟

اجنبی زبان سیکھنا ایک پرلطف تجربہ ہوتا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں اس کے مثبت اثرات  ہوتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک اجبنی زبان بول سکتے ہیں تو آپ کو بہتر ملازمت تلاش کرنے اور نئے دوست بنانے میں زیادہ دیر نہیں لگتی اور جب آپ کوئی مشکل زبان جانتے ہیں تو آپ کو بڑی ملازمت ملنے کے امکانات زیادہ ہو جاتے ہیں۔

سعودی میگزین سیدیتی ڈاٹ نیٹ میں شائع ایک مضمون کے مطابق آج کل زیادہ تر لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنا زیادہ وقت گھروں میں گزار رہے ہیں تو آن لائن پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ پر موجود مختلف ایپس اور ویب سائٹس سیکھنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔

ہائر ایجوکیشن مارکیٹنگ ایجنسی کومبو ایپ کے مطابق کوویڈ 19 نے اعلی تعلیم کے اداروں، سکولوں اور آن لائن کورسز کے کام کرنے کا طریقہ تبدیل کر دیا ہے۔

2021 میں فاصلاتی تعلیم کی طلب میں مزید اضافہ ہوگا۔ کسی اجنبی زبان کے سیکھنے سے تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سب سے مشکل زبان عربی

یہ ایک سامی زبان ہے اور عالم عرب کی مشترکہ زبان ہے۔ اس کے زیادہ تر حروف چار مختلف شکلوں پر لکھے جاتے ہیں اس پر انحصار کرتے ہوئے کہ انہیں کلمہ میں کہاں رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ لکھتے وقت انہیں ملایا نہیں جاتا۔

لیکن یہ صرف لکھنے کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ یہ بھی ہے کہ آپ عربی زبان میں کیا سیکھتے ہیں۔ کیونکہ اس کے کئی لہجے ہیں کچھ ممالک کے لوگ اسے اتنا مشکل کر کے بولتے ہیں کہ اس پر عبور حاصل کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

عربی زبان کا سب سے عام ورژن جدید عربی ہے، یہ شمالی افریقہ اور مشرق وسطی کے 26 ممالک میں مستعمل ہے۔ اسے 30 کروڑ سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔

تاہم  جدید عربی کے بہت سے لہجے ہیں جن کو غیر عربی بولنے والے نہیں سمجھ سکتے۔ عربی میں کوئی لفظی ترتیب موجود نہیں ہے یہاں تک کہ اگر آپ الفاظ کو تبدیل کرتے ہیں تو بھی اس جملے کا مطلب نہیں کھوئے گا۔ دوسری طرف اگر آپ کسی کی تقریر سن رہے ہیں تو  گفتگو میں 12 سے زیادہ ذاتی ضمیریں استعمال کی جا سکتی ہیں۔

عربی  زبان کا سب سے عام ورژن جدید عربی ہے۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

کورین زبان

کورین زبان نہ جاننے والے افراد کے لیے ایسی ہے جیسے یہ مختلف شکلیں ہوں۔ کورین زبان سیکھنا واقعی ایک مشکل کام ہے۔ کیونکہ اس میں سارے جملے ملانے سے بنتے ہیں۔ اس کے حرفوں کو آپس میں ملانا ہی اسے سیکھنے کی کلید ہے لیکن یہ کام بھی نہایت مشکل ہے۔

کورین میں فعل جملے  کے آخر میں آتا ہے۔ جملے میں موجود باقی حروف بآسانی اپنی جگہ بدل سکتے ہیں، یہ بڑا حیران کن ہوتا ہے۔

اس میں کلمات کی ترتیب اور افعال نہایت اہم ہوتے ہیں، جس شخص سے مخاطب ہوں اس کے مطابق الفاظ کا چناؤ کیا جاتا ہے، اس میں ادنی غلطی مکمل معنی بدل دیتی ہے۔

کورین زبان نہ جاننے والے افراد کے لیے ایسی ہے جیسے یہ مختلف شکلیں ہوں۔ (فوٹو :سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

چینی زبان

یہ ایک ارب سے زیادہ لوگ بولتے ہیں یہ اتنی ہی اہم ہے جتنی انگریزی، ہسپانوی یا عربی زبان۔ چینی زبان کا اپنا ایک لہجہ ہے۔

اگر آپ الفاظ کو مختلف لہجے سے ادا کرتے ہیں تو اس کے معنی ڈرامائی انداز میں بدل سکتے ہیں۔

نیز اس زبان میں کوئی زمانہ نہیں ہے، حال، ماضی، نہ مستقبل۔

لمبے جملے کے معنی کو تبدیل کرنے کے لیے صرف ایک حرف تبدیل کرنا کافی ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ ایک نہایت شائستہ زبان ہے اور کسی کو مخاطب کرنے کے بہت سارے طریقے ہیں۔ یہ اس پر منحصر ہے کہ آپ کون ہیں،  یہی وجہ ہے کہ اسے سیکھنا سب سے مشکل زبانوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

چینی ایک ارب سے زیادہ لوگ بولتے ہیں۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

جاپانی زبان

جاپانیوں میں تین الگ الگ تحریری نظام موجود ہیں، ہر ایک کے اپنے حرف تہجی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors
جاپانیوں میں تین الگ الگ تحریری نظام موجود ہیں۔ (فوٹو: سیدیتی ڈاٹ نیٹ)

پیچیدگیوں کے علاوہ، جاپانی زبان ساتھیوں اور بزرگوں سے خطاب کرنے کے لیے ایک الگ ڈھانچہ رکھتی ہے۔ جن کے ساتھ عموما قابل احترام سلوک کیا جاتا ہے، اس لیے آپ کو ان کے ساتھ الگ الگ بات کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply