جرمنی نے غیر ملکی شہریوں کو بڑی پیشکش کر دی

برلن: جرمنی نے فوج کی مدد کرنے کے بدلے جرمنی میں پناہ حاصل کرنے کی پیشکش کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمن وزیر دفاع نے افغان باشندوں کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ جرمن فوج کی مدد کریں اور جرمنی میں پناہ حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے افغان باشندوں کی مدد کرے جن کی زندگی کو فوجی انخلا کے بعد سنگین خطرات لاحق ہوں۔

جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت ایسے لوگوں کی مدد کرنا چاہتی ہے جو جرمن فوج کی افغانستان میں مدد کرتے ہیں۔ حکومت افغان باشندوں کو جرمنی میں شہریت کی درخواست دینے اور اس کی منظوری کو تیز کرنے پر کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جرمن فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے والے افغان باشندوں کو وہ کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ ان افراد نے متعدد مواقعوں پر اپنی زندگیوں کو سنگین خطرات سے دوچار کیا اور اپنی جان کی پروا کیے بغیر جنگ میں ہمارا ساتھ دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر دفاع نے کہا کہ جرمن فوج اب افغانستان سے جا رہی ہے لیکن ان افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں جنہوں نے جرمن فوج کا ساتھ دیا اس لیے اب جرمن حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان افراد کی جانوں کی حفاظت کرے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply