کورونا وائرس: لاہور میں آئی سی یوز بھر گئے

لاہورمیں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے اسپتالوں کے آئی سی یُوز بھر گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اسپتالوں کے 92فیصد سے زائد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر علاج ہیں۔ شہر کے 92.90 فیصد آئی سی یو بیڈز پر مریض زیر اعلاج ہیں۔

ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس کا آکوپینسی ریٹ بھی78.90 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ شہر کے سرکاری و نجی اسپتالوں میں بار12055 مریض زیر اعلاج ہیں۔

اعداد وشمار کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں817 اور نجی اسپتالوں میں438 مریض زیر اعلاج ہیں۔ شہر میں انتہائی تشویشناک حالت کے239 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

تشویشناک حالت کے675 مریض ہائی ڈیپینڈینسی یونٹس میں زیر اعلاج ہیں۔ 341 متاثرہ مریضوں کو آئسولیشن وارڈز میں رکھا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار430افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 2 لاکھ 67 ہزار 572 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، منڈی بہاؤالدین، ملتان، اوکاڑہ، رحیم یار خان، راولپنڈی، گجرات، شیخوپورہ، سرگودھا، سیالکوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا کیسز کی تعداد انتہائی زیادہ ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہورمیں1748، ننکانہ 111، قصور44، شیخوپورہ56، راولپنڈی125، جہلم26، چکوال127، اٹک28، مظفرگڑھ 9، حافظ آباد 29 اورگوجرانوالہ میں57کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply