• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستانی کا کتھارسس/غریب مائی کا چینی چور بیٹا اور عزتِ دار راجہ۔۔اعظم معراج

پاکستانی کا کتھارسس/غریب مائی کا چینی چور بیٹا اور عزتِ دار راجہ۔۔اعظم معراج

وہ صبح سحری کے بعد سے اسکی دہلیز پر بیٹھی تھی۔ جیسے ہی وہ باہر نکلا وہ اسکے پاؤں پڑ  گئی ،راجہ صاحب رحم کریں، پولیس میرے بچے کو چینی چوری میں پکڑ کر لے گئی ہے۔ اس پر الزام ہے اس نے پڑوسی کی دکان سے آدھی بوری چینی چوری کی ہے۔وہ اسے مار رہے ہیں۔ راجہ صاحب آپ جس پارٹی میں جاتے ہیں،ہم اسے ہی ووٹ دیتے ہیں، خدارا رحم کریں اس نے اسے ٹھڈے سے پیچھے ہٹایا، اور حقارت سے بولا، مائی میں اب تیرے چینی چور بیٹے کے لئے تھانے جاؤں اور چینی چور کا حمائتی کہلاؤں اور ڈرائیور کو کہا جلدی کرو ترین صاحب کی پیشی ہے۔ لاہور وقت پر پہنچنا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اور تیزی سے گاڑی کی طرف بڑھ گیا۔
غریب مائی نے آسمان کی طرف منہ کرکے آہ بھری اور حسرت سے کہا۔۔
ربا رحم کری اینا حکمراناں تے( میرے رب ان حکمرانوں پر رحم کرنا)
اور گندے دوپٹے سے آنسو صاف کرتی چل دی!

Facebook Comments