جمعیت علمائےاسلام کے رہنمامفتی کفایت اللہ گرفتار

پولیس نے جمعیت علمائےاسلام ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو مانسہرہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری 3 ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈی پی او مانسہرہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری نے ان کے گھر چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔

پانچ جنوری کو آئی جی خیبر پختونخوا نے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لیے تمام صوبوں کے آئی جیز کو خط لکھا تھا۔

خط میں کہا گیا کہ تھا کہ مفتی کفایت کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کیا جائے۔

مراسلے میں کہا گیا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف ایف آئی آر درج ہے، اور وہ کے پی پولیس کو مطلوب ہیں اس لیے انھیں گرفتار کر کے کے پی پولیس کے حوالے کیا جائے۔

جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی جانب سے مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر ان کی پارٹی رکنیت معطل کررکھی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply