• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، رپورٹ

پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے، رپورٹ

واشنگٹن: امریکی انٹیلیجنس نے کہا ہے کہ اگر پالیسیوں میں تسلسل رہا تو پاکستان 2040 تک دنیا کی 23ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی انٹیلیجنس کونسل نے رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق پاکستان کا موجودہ جی ڈی پی رینک 39 ہے اور 2040 تک یہ دنیا کی 23 ویں بڑی معیشت بن سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ 2035 تک کراچی دنیا کا چوتھا سب سے زیادہ آبادی والا شہر بن جائے گا اور 2030 سے 2040 کے دوران عالمی اقتصادی سرگرمی کا رجحان ایشیا کی طرف رہے گا۔

امریکی انٹیلیجنس کونسل کا کہنا ہے کہ امریکہ چین کشیدگی شدت اختیار کر سکتی ہے اور اس کی وجوہات فوجی طاقت میں تبدیلی، آبادی، ٹیکنالوجی اور گورننس ماڈلز پر تقسیم شامل ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی پالیسی سازوں نے بھی یہی اعلان کیا تھا کہ پاکستان اگلے چند سالوں تک عالمی سپر بننے جا رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply