وزیراعظم عمران خان نے ’’کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام‘‘ کے تحت ٹرک کچن پر کھانے کی مفت فراہمی کے نیٹ ورک کو بتدریج پورے ملک میں توسیع دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اس سلسلے میں اتوار کے روز پشاور ،لاہور اور فیصل آباد میں منعقد ہونے والی افتتاحی تقریب سے اپنے ورچوئل خطاب میں انہوں نے کہا کہ معاشرے کے کمزور طبقوں کا خیال رکھنا ریاست کی ذمہ داری ہے اور اس پروگرام سے پورے پاکستان میں نادار اور مستحق افراد کو فائدہ پہنچے گا۔ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے متعلقہ صوبوں میں پروگرام کا اجرا کیا جبکہ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سے تقریب میں آن لائن شریک ہوئے۔
عمران خان نے مفت کھانا فراہم کرنے کے اس عظیم مقصد پر سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کو اپنے صوبوں میں اس سروس کے آغاز کے لئے کوششیں کرنے پر سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں متعدد پروگرام شروع کئے ہیں جن میں لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے شیلٹر ہومز اور مفت کھانے کی فراہمی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں علاج معالجے کی یکساں فراہمی شروع کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم لوگوں کو صحت کی معیاری خدمات کی فراہمی کیلئے پورے ملک میں ہسپتالوں کا حال بچھانے پر توجہ دے رہے ہیں۔
عمران خان نے عوام کو عید کی پیشگی مبارکباد دی اور لوگوں پر زور دیا کہ وہ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے اپنی زکواۃ اس پروگرام کیلئے دیں۔ٹرک کچن احساس کوئی بھوکانہ سوئے پروگرام کا تصور2021 کیلئے وزیراعظم کے نصب العین کے مطابق احساس کی چھڑی تلے شروع کیاگیا تھا جس کا مقصد ابتدا میں راولپنڈی اور اسلام آباد میں یومیہ اجرت پرکام کرنے والے محنت کشوں کو دن میں دو بار مفت کھانے کے ڈبے فراہم کرنا تھا اور اب تک 37 ہزار لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جاچکا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں