مجھ سے شادی کروگی ۔۔۔ ایسا کہا منصور مانی نے

دوسری کامیاب مکالمہ کانفرنس تو کراچی میں ہوگئی اور بہت ساری یادیں چھوڑگئی۔ کانفرنس ختم ہونے کے بعدمجھے آج تک اتنا وقت ہی نہ مل پایا کہ کانفرنس کے اغراض و مقاصد اور کانفرنس کی کامیابی اورکوتاہیوں پر کچھ لکھتا۔ آج بھی نہیں لکھ رہا، میں تو ان یادوں میں سے محترم جناب منصور احمد خان مانی کو یاد کررہا ہوں۔ کل رات مکالمہ کے چیف ایڈیٹر محترم انعام رانا صاحب نے ایک پوسٹ لگائی اور بتایا کہ انھوں نے منصور احمد خان مانی کی ایک پوسٹ لگائی اور دو گھنٹے بعد مکالمہ ڈاٹ کام میں پرابلم ہوگی ہے۔ یہ منصور احمد خان مانی وہی ہیں جنھوں نے بہت ہنگامی صورت حال میں کانفرنس کی جگہ کا انتظام کیا تھا ورنہ انعام رانا تو ہمیں فٹ پاتھ پربٹھانے پر تیار تھے۔ کانفرنس میں صدارتی تقریر کرتے ہوئے مجھے اپنی بیماری کی وجہ سے پی ایف سی سی کا نام تو پورا یاد رہا لیکن منصور احمد خان مانی میں سے صرف مانی یاد رہ گیا ۔ تقریر کرتے ہوئے شرارت سوجھی تھی کہ مانی جی کو مانی شنکر کہہ ڈالوں (مانی شنکر ایک مشہور بھارتی سفارت کار ہیں) لیکن کانفرنس کی سنجیدگی دیکھتے ہوئے اور مانی جی کی عادت سے نہ واقف ہوتے ہوئے اپنا ارادہ بدل دیا، لیکن جب مانی جی نے اپنی تقریر شروع کی تو بولے ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ اور اماں نے ایک طمانچہ مار دیا۔ ایک ہندی فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کے آخر میں بھرے اسٹیڈیم میں سلمان خان نے بڑے زور زور سے یہی کہا اور ہیروئن بھاگتی ہوئی آگئی۔بھری کانفرنس میں مانی جی دو مرتبہ بولے ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘، اللہ کا شکر ہے کانفرنس میں سب مائیں بہنیں تھیں اس لیے کانفرنس جاری رہی اور وہاں کوئی سالا نہیں پایا گیا اور کل بھی مانی جی نے مکالمہ میں اپنے نئے مضمون میں ایک مرتبہ بھی نہیں کہا کہ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘،کچھ دیر بعد مکالمہ سائٹ تو بحال ہوگئی لیکن انعام رانا شکرادا کریں مانی جی نے ایک مرتبہ بھی یہ نہیں کہا کہ ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ ورنہ ابھی کچھ سالے باجماعت اٹھا لے گئے ہوتے انعام رانا کو۔ اور ہاں منصور مانی جی ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘، پر مجھے ایک کہانی یاد آگی لیکن آپ اس پر عمل ہرگز عمل نہیں کرینگے۔
بندہ ایک باباجی کے پاس گیااور پوچھا کوئی حل بتائیں؟
بابا: نہر کے کنارے ایک فقیرنی ہے اس سے شادی کا پوچھو،
اگر اس نے نہیں کہا تو تمھارا قد ایک فٹ چھوٹا ہوجائے گا۔
بندہ فقیرنی کے پاس گیا اور پوچھا ’مجھ سے شادی کروگی‘؟
فقیرنی: نہیں، قد ایک فٹ چھوٹا ہوگیا، پھر پوچھا،
فقیرنی: نہیں، قد سات فٹ ہوگیا
سوچا چھہ فٹ کا قد آئیڈیل ہے
پھر پوچھا ’مجھ سے شادی کروگی‘؟
فقیرنی: نہیں نہیں نہیں نہیں نہیں۔
منصور احمد خان مانی صاحب اوپر جو کچھ میں نے لکھا ہے وہ صرف آپ کی محبت میں، اس کے باوجود اگر کچھ برا لگا ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔

Facebook Comments

سید انورمحمود
سچ کڑوا ہوتا ہے۔ میں تاریخ کو سامنےرکھ کرلکھتا ہوں اور تاریخ میں لکھی سچائی کبھی کبھی کڑوی بھی ہوتی ہے۔​ سید انور محمود​

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست ایک تبصرہ برائے تحریر ”مجھ سے شادی کروگی ۔۔۔ ایسا کہا منصور مانی نے

Leave a Reply