• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جانسن اینڈ جانسن نے کورونا کے ڈیڑھ کروڑ ٹیکے ضائع کر دیئے

جانسن اینڈ جانسن نے کورونا کے ڈیڑھ کروڑ ٹیکے ضائع کر دیئے

امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے معیار پر پورا نہ اترنے کے باعث کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردیں۔

نیو یارک ٹائمز کے مطابق، امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے ایک پلانٹ میں تیارکی جانے والی ڈیڑھ کروڑکورونا ویکسین کومعیارپرپورا نہ اترنے کے باعث ضائع کردیا۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے بھی اس واقعے کی تحقیقات متوقع ہیں۔

کمپنی کے مطابق متعلقہ پلانٹ پرمزید ماہرین کو بھیجا جارہا ہے تاکہ ماہرین کی نگرانی میں ویکسین کا معیار اورحفاظت کو بہترین بنا یا جاسکے۔

اس بارے میں کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف ویکسین کا معیارکمپنی کی اولین ترجیح ہے اورضائع کی گئی ویکسین اپنے تیارہونے ہونے کے آخری مراحل تک نہیں پہنچی تھی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ اب تک جتنی بھی کورونا ویکسنز زیراستعمال ہیں وہ ساری دو ٹیکوں پر مشتمل ہیں جب کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین پہلی ویکسین ہے جو صرف ایک خوراک پر مشتمل ہے یعنی اس کا ایک ہی ٹیکہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply