سعودی عرب کا خطہ جنت، سلسلہ جبل صہالیل ۔۔منصور ندیم

سعودی عرب میں معاشی خوشحالی کی وجہ سے ویسے بھی کھانے پینے کے ریستوران اور دنیا بھر کے تقریبا سارے ہی معروف بڑے فوڈ چین Food Chain کے آؤٹ لیٹس Outlets موجود ہیں، اور اسی نسبت سے پورے سعودی عرب میں ہی فوڈ سپلائی آرڈر ، فوڈ ہوم ڈلیوری Food Home Delivery کا بھی ایک بڑا نیٹ ورک موجود ہے، اکثر جب میں کسی بھی آؤٹ لیٹ میں اگر وزٹ پر جا کرکے بھی آرڈر دیتا ہوں، تو وہاں کثرت سے فوڈڈ لیوری کے رائڈرز کثرت سے موجود ہوتے ہیں۔

کرونا وباء کے بعد سعودی عرب میں لاک ڈاؤن میں ان ریستوران کی مکمل معیشت فوڈ ہوم ڈلیوری پر ہی منحصر ہوگئی تھی، اور گاہے گاہے کرونا کے دنوں میں ایس او پیز کے اقدامات کی وجہ سے یہ ہوم فوڈ ڈلیوری کا نیٹ ورک مزید مربوط ہوتا چلا گیا ۔ اور شائد ہی پورے سعودی عرب میں کوئی گاؤں ایسا نہ ہو جہاں پر دنیا بھر کے بڑے پیزا شاپس، برگرز آؤٹ لیٹ یا فاسٹ فوڈز اور مقامی ڈشز کے مقبول برانڈز کے ریستوران نہ موجود ہوں ۔

مگر ضلع جازان کے علاقے ہروب کمشنری کے سبزہ زاروں، اور خوبصورت ترین وادیوں اور بلند وبالا پہاڑوں کے سلسلے ہیں وہیں ایک مشہور صہالیل پہاڑی سلسلہ بھی ہے صہالیل پہاڑی سلسلہ انتہائی سنگلاخ ہیں اس لئے وہاں پر ہوم ڈلیوری کا تصور ممکن نہیں، یہ ان انتہائی محدود جگہوں میں سے ایک جگہ ہے جہاں کے مقامی رہائشیوں کو جب اشیائے خوردونوش یا ضرورت کا سامان چاہئے ہو تو انہیں قریبی شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ صہالیل کے پہاڑی راستوں پر سفر یقینا مشکل ہے اور مزید یہ کہ پچھلے سال کورونا کے لاک ڈاؤن کے دنوں میں کرفیو کی وجہ سے صہالیل پہاڑیوں پر آمد و رفت تقریباً معطل ہوچکی تھی۔

صہالیل پہاڑیوں پر یہاں کے قدیم مقامی باشندے آج بھی ان مکانوں اور ان جگہوں پر آباد ہیں اور وہاں کے مقامی رہائشی ایک طرح سے سماجی تکافل سے کام لیتے ہیں، سماجی تکافل کا مطلب یہ ہے کہ اگر ایک آدمی شہر جارہا ہو تو وہ اپنے تمام دوسرے پڑوسیوں سے ان کی ضرورت کا پوچھتا ہے اور سنکی ضرورت کی اشیاء بھی اپنے ساتھ لانے کا پابند ہوتا ہے۔ صہالیل پہاڑیوں کے باشندے کی بنیادی خوردو نوش میں سبزیاں اور مویشی (گوشت اور دودھ) ان کے گھروں میں ہوتے ہیں یعنی وہ اپنے کھانے پینے میں وہ خود کفیل ہیں، ان کی اپنی زراعت ہے اور یہاں پر ہر جگہ چشمے پہتے ہیں جو مقامی افراد کے لوگوں کے پینے پانی کے لئے استعمال ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کرونا کے انتہائی سخت ایام میں جب لاک ڈاؤن رہا تھا تب کرفیو کے اوقات میں یہاں کے مقامی افراد قدرت کے ان خوبصورت مناظر میں ایک ساتھ وقت گزارتے تھے، جہاں خاندان کے تمام افراد ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور پھر خوش گپیوں میں وقت گزارا جاتا ہے۔ یہ تصاویر بلا شبہ ایک انسانی تخیل میں جنت کا ماحول سمجھانے کے لئے کافی ہیں۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply