سعید الزماں صدیقی

گورنر سندھ محترم سعيد الزمان صدیقی گیاره جنوری کو اپنی حیات کے مستعار ایام پورے کر کے خالق حقیقی سے جا ملےانا لله وانا الیه راجعون.
آپ یکم دسمبر1937ء کو لکھنؤ, حیدر آباد، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لکھنئو سے حاصل کی اور 1954ء میں جامعہ ڈھاکہ سے انجنیرنگ میں گریجویشن کی۔ بعد ازاں 1958ء میں جامعہ کراچی سے وکالت کی تعلیم حاصل کی. آپ نے وکالت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ملک کی سب سے بڑی اور سپریم عدالت سپریم کورٹ کے جج کے عہدے سے ہوتے ہوۓ اس شعبے کے سب سے بڑے اور ملک کے اہم ترین عہدے چیف جسٹس تک پہنچے۔ آپ پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس تھے۔ آپ یکم جولائی1999ء سے 26 جنوری2000ء تک اس اعلیٰ مقام پرفائز رہے۔ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے سامنے حرف انکار سے امر ہونے والے صدیقی پچھلے کچھ عرصہ سے علیل تھے, ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد گذشتہ سال کے اخیر میں آپ کو گورنر سندھ مقرر کیاگیا, بطور گورنر آپ کا خاص کارنامہ سندھ اسمبلی کے اس قانون کا خاتمہ ہے, جس میں 18 سال سے کم عمر غیرمسلموں کے اسلام لانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔الله تعالی مرحوم کی مغفرت کاملہ فرماۓ,
ان کے حسنات کو قبول اور سیئات سے درگذر فرماۓ. آمین ثم آمین

Facebook Comments

محمدزبیرتونسوی
پھوٹی کوڑیوں سے جنت کے حصول کا طالب ایک نادان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply