اچھی موسیقی اور دورِ جدید۔۔فاروق جند

ریکارڈنگ سٹوڈیو میں گانے کی ریکارڈنگ کے بعد کے مراحل میں مکسنگ اور ماسٹرنگ  (Mixing & Mastering)یہ بات طے کرتے ہیں کہ آپ کے گانے میں تمام انسٹرومنٹس  (Piano, Bass Guitar,  Acoustic Guitar, Flutes Etc)
  اور ووکلز  Vocals (سنگر کی آواز)کیا ایک بہترین تناسب پر ہیں ، کہیں انسٹرومنٹس کی آواز اتنی اونچی تو نہیں کہ گانے والے کی آواز دب گئی ہے، یا پھر اس کے الٹ تو نہیں ۔ تمام ایلیمینٹس صاف اور شفاف سنائی دے رہے ہیں یا نہیں۔
اس کے علاوہ ڈایئنامکس Dynamics (اتار چڑھاو)  کا کتنا خیال رکھا گیا ہے۔
  • ہائی اینڈ High End-2000hz & above-(زیادہ فریکونسی والی آوازیں)،
  • مڈلزMiddles-500hz to2000hz- (درمیانی فریکونسی والی آوازیں)،
  • لو اینڈ Low End-500hz to 20hz(سب سے زیاد بڑی ہ ویولینتھ والی آوازیں)  جنہیں عام طورپربیس Bass کہا جاتاہے
ان کاایک خاص تناسب ہوتاہے ہرگانے کے لئے جس کافیصلہ مکسنگ اورماسٹرنگ کے دوران کیاجاتا ہے۔
اس کے بعدایک فائنل اور اوریجنل فائل میوزک سافٹ وئیر (جس میں مکسنگ اور ماسٹرنگ کی گئی)سے حاصل کرلی جاتی ہے۔ جو عموما  ً WAVE formatمیں ہوتی ہے۔جدید اور اچھے سافٹ ویئر میں  اسکی کوالٹی 192khz 32bit  تک پروسیس کی جاسکتی ہے- لیکن جب یہی فائل آنلائن پلیٹ فارمز پر آتی ہے تو اپنی اوریجنل کوالٹی کھو چکی ہوتی ہے۔کیونکہ جب یہ فائنل ہوئی  تھی تب
( چار سے پانچ منٹ کی آڈیو فائل) تقریباً200mb to 300mbکی تھی لیکن آنلائن ایک چار منٹ کے گانے کے لئے اتنا ڈیٹا سنبھالنا انتہائی  مشکل کام ہے ،
اس لئے اس فائل کوMP3میں کمپریس کیا جاتا ہے جس کے بعد یہ صرف آٹھ سے دس ایم۔بی کی رہ جاتی ہے۔یہاں تک کہ جب آپYOUTUBEپر بھی کوئ گانا سنتے ہیں تو یہ وہی کمپریسڈ فارم میں ہوتا ہے۔
اس وجہ سے آڈیو میں وہ صفائی اور تفصیلی کام سن پانا مشکل اور نا ممکن ہو جاتا ہے۔ اصل کوالٹی کے ٹریکس کو ایک آڈیو فارمیٹ جسےFLAC کہا جاتا ہے مین تبدیل کیا جاتا ہے جس سے ٹریک جگہ تو کم گھیرتاہے ,
لیکن کوئی بھی  Detail(سنگر کی آواز کی کھنک، طبلہ کی وارمنیس اور بولڈنیس، سمبلز کی چھنک وغیرہ) مِس نہیں ہوتی جیسا کہ ایم۔پی۔تھری فارمیٹ میں ہو جاتا ہے۔
اور اگر کسی اچھی میوزک سیٹ-اپ (ہارڈوئیر) پہ سنا جائے تو گمان ہو کہ گویاسب کچھ آپ کے سامنے ہو رہا ہے،ریکارڈڈ نہیں ہے۔اس فارمیٹ کوLOSSLESSبھی کہاجاتاہے۔ اور یہ حاصل کرنے کے لئے یا تو اوریجنلCD خریدنا پڑتی ہے یاآنلائن کچھ پلیٹ فارمز جیسا کہ ایمازون وغیرہ سے قیمت کے عوض حاصل کی جاسکتی ہے۔ایسا نہیں ہےکہ یوٹیوب پر، یا ایم-پی-تھری فارمیٹ سننے کے قابل نہیں ۔
اصل میں کوالٹی ساؤنڈ   تین سےچار چیزوں پر منحصر ہے:
1-Audio File Format: (WAV, FLAC, DSD etc)
2-Audio File Bit Rate: (16bit, 24bit, 32bit)-bits transmitted or received per second. Higher the bit rate better the audio quality.
3-Audio File Sample Rate: Number of samples per unit time.
4-Audio Gear:
DAC (Digital to Analog Coverter)
Amplifier
Speakers
Good Quality Headphones,.etc
ایم۔پی۔تھری کی کوالٹی عام طور پرBand Widthسے جانی جاتی ہےجو کہ
64kbps, 96kbps, 128kbps, 164kbps, 256kbps, 320kbps (higher is better)
کی صورت میں ہمیں میسر آتی ہے۔ اگر آپ موسیقی سےاتنا لگاؤ رکھتے ہوں کے چھوٹی سی چھوٹی چیز بھی محسوس کر سکتے ہوں اور اسے بہترسے بہتر کرنے کی کوشش میں رہیں،آڈیوگئیر (Audio Gear)اور اچھی کوالٹی کی Audio File کا ہونا اور دوسرے عوامل کا بھی خیال رکھتے ہیں تو آپ کے لئے ایک خاصTerm استعمال کی جاتی ہے Audiophile
یہ ایکExpensive Hobbyہے لیکن اس سے حاصل ہونے والا سکون کسی نشے سے کم نہیں ۔ زیادہ ترموبائلز میں اچھےInternal DACنہیں آتے تو اس کے لئے کچھ اچھی کمپنیاں
موبائل ڈیک بھی بنا رہی ہیں جوکہ حیران کن حد تک کمپیکٹ ہیں اور24bit 192khzسے زیادہ کی کوالٹی بھی آپکوموبائل پر سنا سکتے ہیں۔ Audiophile زیادہ تر پاور ایمپ یا جیٹ آڈیو(Power Amp, Jet Audio)
یہ Audio Player استعمال کرتے ہیں کیونکہ ان میں وہ تمام فچرز موجودہیں جو ایکAudiophile کی ضرورت میں آتے ہیں۔
آڈیو فائل  Natural Sound حاصل کرنے کے لئے ہرممکن  کوشش کر گزرتے ہیں۔جس سے  ہرچیز آپکے کانوں تک Balancedپہنچتی ہے۔ نہ زیادہ نہ کم۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply