آرمی بھرتیوں میں رشوت لیے جانے کا انکشاف

ایک چونکا دینے والے سکینڈل میں آرمی بھرتیوں میں رشوت لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سکینڈل میں چھ لیفٹیننٹ کرنلز سمیت کئی افسران ملوث بتائے جاتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ملٹری خفیہ ایجنسی نے ایک برگیڈیئر کی شکایت پر تحقیقات کیں۔

تحقیقات کے مطابق 28 فروری 2021 کو بیس ہسپتال میں سروس سلیکشن بورڈ کے تحت افیسرز کی بھرتی کے لیے آئے ایسے امیدوار جو طبعی معائنے میں میڈیکلی ان فٹ قرار دے کر مسترد کر دیے گئے تھے، ان سے ریویو اور میڈیکل کلیرنس کے لیے رشوت لی گئی۔
تحقیقاتی اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کئی افسران کے رشتہ داروں سمیت 23 اہلکاروں اور سویلینز کے خلاف رشوت لینے اور رشوت کا مطالبہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

بریگیڈیر وی کے پروہت کی اس اطلاع پر سی بی آئی نے بروقت تحقیقات کر کے اس سکینڈل کے مرکزی کردار، بھارتی ائیر ڈیفنس کارپس کے لیفٹیننٹ  کرنل بھگوان کا کھوج لگایا۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پہ اس رپورٹ کے منظرعام پہ آنے کے بعد شدید بحث شروع ہو چکی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

(مکالمہ انڈین ڈیسک/رپورٹ:ماسٹر محمد فہیم)

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply