زرداری کا باؤنسر،اور پی ڈی ایم کے اُڑتے ہوش۔۔گُل بخشالوی

وزیر اعظم عمران خان نے ایساکمال کا زرداری باؤنسر مارا کہ مولانا سر بچاتے ہوئے منہ کے بل گرے اور اٹھتے ہوئے کہامیں 26 مارچ کا لانگ مارچ نہیں کھیلوں گا ،یہ کہتے ہوئے میدان چھوڑ کر چلے گئے ۔پاکستان دشمن موومنٹ(پی ڈی ایم) کے کھلاڑیوں کے ہوش اس وقت اڑ گئے جب اجلاس میں وڈیو لنک پر شامل سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے میاں محمد نواز شریف سے کہاکہ تم برطانیہ کے ریستورانوں میں صبح کے ناشتے اڑاؤ ،اور میں تنہا جیل جاؤں، اگر باری کی حکمرانی میں ہم مل کر کھاتے رہے ہیں تو اب میں تنہا کیوں جیل جاؤں اگر جیل جانے اور جنگ لڑنے کی ہمت ہے تو پاکستان آؤ، دونوں ایک ساتھ جیل جائیں گے ،میاں صاحب میں تمہاری جنگ کیوں لڑوں پاگل ہوں کیا؟

جواب میں مریم صفدر بولیں، نہیں میرے بابا پاکستان نہیں آئیں گے ان کی موت کے فرشتے کو برطانیہ کا ویزہ نہیں ملے گا میں بابا کو پاکستان بلا کر انہیں ان کے قاتلوں کے حوالے نہیں کروں گی، جس نے بات کرنی ہے، مجھ سے کرے۔ ۔مسلم لیگ ن پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے ،ہم نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا لیکن جمہوریت پسندپیپلز پاٹی نے مایوس کر دیا۔ اس بیان کے ساتھ ہی پی ڈی ایم کا فلاپ ڈرامہ اختتام کو پہنچا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بہت ممکن ہے اس ڈرامے کے تما شائی  اب سکون کا سانس لیں گے ،اس لئے کہ اس فلاپ ڈرامے کے گیارہ کردار تھے، گیارہ کہانیاں تھیں، اور گیارہ نظریات تھے۔ پیپلز پارٹی استعفیٰ دینے سے انکاری ہے، بغیر استعفے کے مولانا لانگ مارچ سے انکاری ہے اور میاں صاحب پاکستان آنے سے انکاری ہے، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر گیا ، لیکن ایک حقیقت جو سامنے آئی وہ یہ کہ مسلم لیگ ن نے تسلیم کر لیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بغیر مسلم لیگ ن کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں۔ اگر ہے تو پیپلز پارٹی کے علاوہ مسلم لیگ ن اور دوسری تانگہ پارٹیاں استعفیٰ دے کر لانگ مارچ کا شوق پورا کر لیں لیکن مسلم لیگ ن ایسا اس لئے نہیں کر ےگی  کہ  وہ شعوری طور پر تحریکِ انصاف کے مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرتی ہے ،وہ تو پیپلز  پا رٹی کے کندھے پر سوار تھی ، زرداری نے بڑی خوبصورتی سے اپنے کندھے سے اُتار کر ان کو ان کی ذاتی سیاسی حیثیت دکھا دی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے پارٹی قیادت سے یہ ہی مطا لبہ کرتے رہے، پارٹی  قیادت  کو کہتے رہے کہ مسلم لیگ ن کو عمران خان نے سیاسی طور پر دفن کر دیا ہے، اس کی قبر پر پانی ڈالیں اور فاتحہ پڑھ کر پاکستان کے عوام کے پاس پاکستان اور پاکستان میں خوبصورت پارلیمانی نظام کی آبیاری آئیں ۔ قانون  سازی میں سچائی کا ساتھ دیں ، عوام کا دل جیتیں۔ اس لئے کہ مستقبل میں انتخابی مقابلہ تحریک ِ انصاف سے ہو گا ،پاکستان کی عوام نے دو پارٹی نظام کے لئے دوسری تما م سیاسی جماعتوں کو دفن کر دیا ہے، اگر کچھ باقیات ہیں تو وہ آئندہ انتخابات میں اپنی سیاسی موت آپ مر جائیں گے!

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply