یورپی ممالک میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا نیدر لینڈ میں مظاہرین آپے سے باہر ہوگئے جرمنی میں پابندیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران بارہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
یورپی ملک نیدر لینڈ میں لاک ڈاؤن کے خلاف شہری سڑٖکوں پر نکل آئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لئے واٹر کینن کا استعمال کیا۔بیس کے قریب مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔
جرمن دارالحکومت برلن میں کورونا پابندیوں کے خلاف مظاہرین نے اہم سڑکوں پر مارچ کیا۔ بیشتر لوگوں نے ماسک پہننے کی ہدایات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی کی۔

برلن پابندیوں کے خلاف مظاہرے کے دوران بھگڈر مچ گئی جس کے نتیجہ میں بارہ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں