فلش سے بھی کورونا وائرس پھیل سکتا ہے، نیا انکشاف

دنیا بھر کے طبی ماہرین اور سائنسدان کورونا وائرس کو سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ کیسے پھیلتا ہے اس سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟جس کی وجہ سے کورونا وائرس سے متعلق روز نت نئی تحقیقات اور علامات سامنے آرہی ہیں، تازہ ترین سائنسی علوم نے کوویڈ 19 پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ پیشاب دان بہانے سے کورونا ذرات کے بادل نکل سکتے ہیں جبکہ تازہ ترین سائنسی علو م یہ بات بھی سامنے لائے ہیں کہ بڑی عمر کے بالغ افراد کوویڈ19 کے لئے زیادہ حساس کیوں ہوتے ہیں ۔کمپیوٹر سیمولیشنز کے انکشاف کے بعد کہ دونوں ٹوائلٹ اور پیشاب دان میں پانی بہانے سے وائرس سے لدے ذرات کے بادل جاری ہوسکتے ہیں جنہیں ممکنہ طور پر سانس کے ذریعے اندر کھینچا جاسکتا ہے، محققین نے عوامی بیت الخلائ کا استعمال کرتے ہوئے ماسک پہنے رکھنے کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سائنسدانوں کی ایک ٹیم کو معلوم ہوا تھا کہ ٹوائلٹ میں پانی بہانے سے ایرو سول ٟذراتٞکا بادل خارج ہوتا ہے۔ اضافی کمپیوٹر سیمولیشنز چلانے کے بعد انہیں اب پتہ چلا ہے کہ پیشاب دانوں میں پانی بہانے سے بھی اسی طرح کا اثر پیدا ہوتا ہے۔مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ عوامی بیت الخلائ کسی وائرس سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھا سکتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply