زیادہ جینا ہے تو موٹا ہونا ہو گا

آپ کا زیادہ وزن آپ کو زندگی کی زیادہ بہاریں دیکھنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے کہ اگر آپ اپنا وزن جوانی کے بعد آہستہ آہستہ بڑھاتے ہیں تو آپ زیادہ عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں۔

اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ریسرچر نے 31 سے 80 سال کی عمر کے افراد کو دو حصوں میں تقسیم کر کے ان پر ریسرچ کیا۔ تو معلوم ہوا جن لوگوں کا جوانی میں وزن کم تھا اور بعد میں ان کا وزن بڑھ گیا تو انہوں نے اپنی زندگی میں زیادہ بہاریں دیکھیں۔

وزن میں اضافہ کرنے والے افراد ان لوگوں کی نسبت زیادہ عرصہ زندہ رہے جنہوں نے اپنا وزن بڑھنے نہیں دیا۔ جوانی کے بعد وزن بڑھانے والوں کی عمریں دبلے افراد سے زیادہ ہوتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

ریسرچ میں بتایا گیا کہ وہ افراد جنہوں نے اپنے وزن کو بڑھایا وہ ان افراد سے زیادہ عرصے تک زندہ رہے جنہوں نے اپنی زندگی معتدل وزن کے ساتھ گزاری۔ اس کے برعکس جن لوگوں کا وزن زیادہ تھا اور انہوں نے بعد میں بھی اپنا وزن بڑھایا ایسے لوگوں میں اموات کی شرح زیادہ پائی گئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply