کافی پینے سے دماغ کی ساخت تبدیل

تحقیق کے مطابق کافی کا زیادہ استعمال دماغ کی ساخت کو تبدیل کر دیتا ہے۔

ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ باقاعدگی سے کیفین کی مقدار لینا دماغ میں سرمئی مادے کی مقدار کو کم کرتی ہے اور کافی کا زیادہ استعمال انفارمیشن پروسیسنگ کی صلاحیت کو ختم کر سکتا ہے۔

سوئس محققین نے رضاکاروں کو 10 دن کے لئے ایک دن میں 150 ملی گرام کیفین پلائی۔ جس میں کیفین کی مقدار ایک دن میں تقریبا چار یا پانچ چھوٹے کپ پیلی ہوئی کافی کے برابر تھی۔

کافی کے اتنے استعمال سے رضاکاروں کے دماغ کے سرمئی مادے میں کمی واقع ہوئی جو زیادہ تر دماغ کی بیرونی پرت یا کارٹیکس پر پائی جاتی ہے اور معلومات پر کارروائی کرنے کا کام کرتی ہے۔

تاہم تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ یہ اثرات عارضی ہیں اور 10 دن تک کافی استعمال نہ کرنے سے دماغ اپنی اصلی حالت میں واپس آ جاتا ہے۔

باسل یونیورسٹی میں ڈاکٹر کیرولن ریشرٹ نے کہا ، ‘ہمارے نتائج کا لازمی طور پر یہ مطلب نہیں ہے کہ کیفین کے استعمال سے دماغ پر منفی اثر پڑتا ہے۔’

انہوں نے کہا کہ ‘لیکن روزانہ کیفین کا استعمال واضح طور پر ہمارے علمی ہارڈویئر کو متاثر کرتی ہے اور یہ امر بذات خود مزید مطالعات کو جنم دیتا ہے۔’

Advertisements
julia rana solicitors london

محققین کے مطالعے کا مقصد شام کو کافی کے استعمال کی صورت میں نیند پر کافی کے استعمال کے اثرات کا جائزہ لینا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply