• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ’ٹک ٹاک ویڈیوز معاشرے کے لیے ناقابل قبول‘ پشاور ہائیکورٹ کا ایپ بند کرنے کا حکم

’ٹک ٹاک ویڈیوز معاشرے کے لیے ناقابل قبول‘ پشاور ہائیکورٹ کا ایپ بند کرنے کا حکم

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
جمعرات کو پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قیصررشید خان نے ٹک ٹاک کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹک ٹاک پر ڈالی جانے والی ویڈیوز ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہیں۔‘
چیف جسٹس قیصررشید خان کا کہنا تھا کہ ’ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے، اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔‘
درخواست گزار نازش مظفر نے اردو نیوز کو بتایا کہ عدالت نے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک فوری طور بند کرنے کے احکمات جاری کیے ہیں۔
نازش مظفر کا کہنا تھا کہ ’عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اگر دو ہفتوں کے اندر ٹک ٹاک انتظامیہ پی ٹی اے کی درخواست پر عمل نہیں کرتی تو ایپ کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے۔‘
درخواست گزار نازش مظفر کے مطابق ’پی ٹی اے نے ٹک ٹاک کی جانب سے مواد کو سنسر کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی تھی جو عدالت نے ناکافی قرار دی ہے۔‘
نازش مظفر نے مزید بتایا کہ ’عدالت نے کہا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مواد کی مانیٹرنگ کے باوجود ایپ پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جس سے معاشرے میں فحاشی پھیلائی جارہی ہے۔‘
چیف جسٹس نے عدالت میں پیش ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ کیا ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply