• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مکالمہ کے لکھاری اور معروف بیوروکریٹ مختار پارس ملک کے دیانتدار ترین 5 افراد کی فہرست میں شامل

مکالمہ کے لکھاری اور معروف بیوروکریٹ مختار پارس ملک کے دیانتدار ترین 5 افراد کی فہرست میں شامل

پاکستان کے سال 2020 کے لئے 5دیانتدار ترین سرکاری ملازمین کو منگل کے روز  سرینا ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب میں انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان  پانچ ناموں میں  مکالمہ کے   ممتاز لکھاری اور معروف بیوروریٹ مختار پارس  ڈائریکٹر جنرل آف دی سیکرٹریٹ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد کے علاوہ، آمنہ بیگ اے ایس پی فرنٹیئر کانسٹیبلری لائنز اسلام آباد، دریان خاتون میمن پرنسپل گرلز لوئر سیکنڈری سکول سکھر ،  طارق جاوید مینگل ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ بلوچستان اور اظہر علی چیف کنزرویٹرآف فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا  شامل ہیں ۔جنہیں  اپنے اپنے شعبوں میں ان کے شاندار کام، دیانتداری اور ایمانداری پر انٹیگریٹی آئیکون ایوارڈز دیئے گئے ،اس موقع پر ڈائریکٹر سول سروسز اکیڈمی لاہورذوالفقاریونس،فیاض یاسین ڈائریکٹر پروگرامز اکاؤنٹیبلٹی لیب ،یورپی یونین کے ڈپٹی ہیڈ تھامس سیلر ،پاکستان میں ڈنمارک کی سفیر مس لِس روزن اور دیگر نے اظہار خیال کیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply