آنکھیں

کل میں اپنے دوست سے ملنے جناح ہسپتال گیا۔
وہ وہاں مریضوں کے ایکسرے کرتا ہے۔
وہاں ایک بچے کا ہاتھ پکڑے خوبصورت آنکھوں والی لڑکی میرے پاس آئی ۔
اپنی بڑی بڑی آنکھوں سے گھورنے لگی۔
میں حیران ہو گیا۔
اس کی آنکھیں بہت پُر کشش تھی۔
"یہ ایکسرے روم کہاں ہے؟"
لڑکی نے پوچھا۔
میں اسے اپنے ساتھ ایکسرے روم لے گیا۔
وہاں مریضوں کی لمبی قطار تھی۔
میں بنا قطار کے اسے اندر لے گیا۔
دوست نے ایکسرے لیا اور بیماری پوچھی۔
"مجھے دکھائی نہیں دیتا۔"
لڑکی نے کہا۔
میں غور سے اس کی آنکھوں کو دیکھتا رہا۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply