• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ایک پرانا ٹی وی ڈیڑھ سال تک سیکڑوں افراد کیلئے مشکل کیوں بنارہا؟

ایک پرانا ٹی وی ڈیڑھ سال تک سیکڑوں افراد کیلئے مشکل کیوں بنارہا؟

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک پرانا ٹیلیویژن ڈیڑھ سال تک سیکڑوں افراد کے لیے مشکلات اور ماہرین کے لیے معمے کا باعث بنا رہے؟ یقین کرنا مشکل ہوگا مگر ویلز کے ایک گاؤں میں ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں 18 ماہ تک ہر صبح ایک مخصوص وقت پر براڈ بینڈ انٹرنیٹ اچانک تھم جاتا اور اتنے عرصے تک معمہ بنارہا کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔ اب جاکر انجنیئرز نے اس معمے کو حل کرلیا کہ ایک سیکنڈ ہینڈ ٹیلیویژن ایک ایسا سگنل خارج کررہا تھا جو براڈ بینڈ کنکشن میں مداخلت کرکے اسے کریش کردیتا۔ انجنیئرز سے سراغ رساں بن جانے والے ماہرین کی ایک ٹیم نے کئی ماہ سے یہ جاننے کی کوشش کررہے تھے کہ ابرہوشن نامی گاؤں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ ایک مخصوص وقت پر کریش کیوں ہوجاتا ہے۔ تحریر جاری ہے‎ برطانیہ میں ڈیجیٹل نیٹ ورک لانے والے کمپنی اوپن ریچ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق عملے نے متعدد بار گاؤں کا دورہ کیا مگر نیٹ ورک میں کوئی خامی دریافت نہیں کرسکے یہاں تک کہ انہوں نے علاقے کی تاروں کو بھی بدل دیا مگر مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ اس کے مقابلے ایک مقامی انجنیئر مائیکل جونز کی خدمات ان ماہرین کی معاونت کے لیے حاصل کی گئیں۔ متعدد ٹیسٹوں کے بعد انجنیئروں نے خیال ظاہر کیا کہ یہ مسئلہ ممکنہ طور پر سگنل ہائی لیول امپلس نوائز (ایس ایچ آئی این ای یا شائن) کی وجہ سے ہورہا ہے، جس کے دوران کوئی ڈیوائس برقی مداخلت کا باعث بننے والے سگنل خارج کرتی ہے جو براڈ بینڈ پر اثرانداز ہوتا ہے۔ اس کو جانچنے کے لیے ایک ڈیوائس اسپیکٹرم اینالائزر کو استعمال کیا گیا اور پورے گاؤں میں صبح 6 بجے گھومنا شروع کیا کہ تاکہ اس سگنل کو پکڑا جاسکے۔ صبح 7 بجے اس ڈیوائس نے گاؤں میں برقی مداخلت کے ایک بڑے برسٹ کو پکڑا اور اس ‘برقی آواز’ کے ذریعے کی تلاش شروع ہوئی۔ انجنیئروں نے دریافت کیا کہ ہر صبح 7 بجے ایک گھر کے رہائشی اپنا پرانا ٹی وی چلاتے تو پورے گاؤں کا براڈبینڈ اس کے سامنے ہار مان کر چلنے سے انکار کردیتا۔ مائیکل جونز نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹی وی کا مالک یہ جان کر شرمندہ ہوگیا اور فوری طور پر اسے بند کرنے اور کبھی استعمال نہ کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔ اور جب سے اس پرانے ٹی وی ریٹائر کیا گیا ہے، اس گاؤں میں براڈبینڈ انٹرنیٹ کا یہ پراسرار مسئلہ بھی حل ہوگیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس قسم کے مسائل لوگوں کی توقعات سے بھی زیادہ عام ہیں۔ ان کے مطابق ہر قسم کے برقی آلات یعنی لائٹ، مائیکرو ویو سے لے کر سی سی ٹی وی کیمروں تک، سب آپ کے براڈ بینڈ کنکشن پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ رواں برس کے شروع میں برطانوی ٹیلی کام ریگولیٹر آف کام نے بتایا تھا کہ مائیکرو ویو سے وائی فائی سگنل میں کمی آسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply