• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہروز سبزواری کو صدف سے شادی کا آئیڈیا کس نے دیا تھا؟

شہروز سبزواری کو صدف سے شادی کا آئیڈیا کس نے دیا تھا؟

اداکار شہروز سبزواری اور ماڈل و اداکارہ صدف کنول گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ یہ بہروز کی دوسری جبکہ صدف کنول کی پہلی شادی تھی۔

شہروز سبزواری کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے ہوئی تھی اور ان کی طلاق سے متعلق اب بھی مختلف قیاس آرائیاں پائی جاتی ہیں۔

صدف اور شہروز نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کی، ان دونوں کی شادی کی  خبر منظر عام پر آتے ہی اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شہروز سبزواری اور صدف کنول نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پہلی مرتبہ کچھ کھل کر گفتگو کی۔

معروف اداکارہ بہروز سبزواری کے بیٹے شہروز سبزواری نے بتایا کہ میں اور صدف ایک ایوارڈ کی تقریب کے لیے اکٹھے ریہرسل کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے شو میں اکٹھے پرفارم کرنا تھا۔ ہماری پرفارمنس اچھی رہی اور ہم دوست بن گئے تاہم جب واپس آئے تو لوگوں نے اس پرفامنس کو الگ رنگ دے دیا پھر بھی ہم اچھے دوست ہی رہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ہماری شادی دراصل لوگوں کا دیا ہوا آئیڈیا تھی جس پر میزبان نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کا کیا دھرا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply