اپنی بیوی سے بہت خوف آتا ہے،جارج کلونی

آسکرز ایوارڈ یافتہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے اعتراف کیا ہےکہ وہ اپنی اہلیہ سے ڈرتے ہیں۔

جارج کلونی نے سلیبرٹی میگزین کو دیے گئے انٹرویو میں اہلیہ سے خوفزدہ رہنے کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کورونا وائرس کے دوران اپنی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے نہ صرف اپنے بال کاٹے بلکہ بیٹے کے بالوں کی بھی کٹنگ کی۔

جارج کلونی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بال ہمیشہ خود کاٹتے ہیں کیونکہ ان کے بال تنکے کی طرح ہیں۔

ہالی وڈ اداکار نے مزید کہا کہ میں نے اپنی بیٹی کے بال نہیں کاٹے کیونکہ اگر میں ایسا کرتا تو مشکل میں پڑجاتا ، اگر میں نے اپنے بیٹے کے بالوں سے چھیڑچھاڑ کی تو وہ بڑھ جائیں گے لیکن اگر میں نے اپنی بیٹی کے بالوں کو چھوا تو میری بیوی مجھے مار ڈالے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہےکہ ہالی وڈ اداکار جارج کلونی نے انسانی حقوق کی نمایاں وکیل امل کلونی سے 2014 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اور بیٹی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply