کیا فیصلہ بدل جائے گا؟۔۔محسن علی

میں کاغذ پر پینسل سے یوں ہی
بس کچھ لکھنے کو بیٹھتا ہوں
پھر میرے خیال و گُماں کا سفر
اُس پر میرا وہم کبھی تم ہو ساتھ
تو کبھی میرے وجود سےانکاری
کبھی مُجھ پر واری واری
میں بس اسی  شش و پنج میں
منتشر خیالوں کو رنگ دے کر
صفحہ پر سیاح حاشیے  ڈالتا ہوں
شاید اپنے ہاتھ سے میں خود
اپنی تقدیر بنانے کی کوشش
ناکام سی روز کرتا ہوں مگر
تمہارے فیصلے کے بغیر تو
میری ذات ادھوری ہے ،پھر کیا
میرے لکھنے سے قسمت بدل جائیگی
کیا فیصلہ بدل جائیگا ۔۔۔
کیا ایسا کرنےسے تو مُجھے مل جائیگا ۔۔۔؟

Facebook Comments